مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال


ملک بھر میں جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جہاں سیلابی ریلوں، دریا کے کٹاؤ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں نے آئندہ چند روز مزید شدید بارشوں اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خیبر میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں مختلف مقامات پر آنے والے سیلابی ریلوں میں دو گاڑیاں بہہ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑیوں میں سوار خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا، تاہم پولیس کے مطابق تین افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ خوگہ خیل کے علاقے زکریا مسجد کے قریب بھی ایک گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آئی، تاہم اس میں سوار تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ @@3904422@@ ادھر حافظ آباد میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ حکام کے مطابق پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث ہیڈ قادرآباد پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ دوسری جانب لیہ کے موضع سمرانشیب میں دریائے سندھ کے شدید کٹاؤ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ تیز بہاؤ کے باعث دو سرکاری اسکول دریا برد ہوگئے، جبکہ اب تک سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی، تقریباً 300 مکانات، پانچ سے زائد بستیاں، تین مساجد، بجلی کے کھمبے اور دیگر سرکاری املاک متاثر ہو چکی ہیں۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے ایک نواحی گاؤں میں کلاوڈ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی، جس سے متعدد مکانات اور دکانیں زیر آب آگئیں۔ مینگل نالے کے قریب کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، جبکہ مقامی افراد کے مال مویشی بھی پانی کی نذر ہوگئے۔ مرکزی شاہراہ نیلم پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 25 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 23 جولائی تک دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی اور شہری نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون کا طاقتور سلسلہ 23 جولائی تک شدید بارشوں کا سبب بنے گا، جس کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب میں فلیش فلڈ، ہل ٹورنٹس اور سیلابی ریلوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دریائے چناب پر مرالہ، دریائے جہلم پر منگلا کے بالائی علاقوں، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، بھمبر اور مریدکے کے ندی نالوں میں فلیش سیلاب کا امکان ہے، جبکہ ڈی جی خان، راجن پور، مری، گلیات، دریائے کابل اور اس کے معاون دریاؤں، خصوصاً پنجکوڑہ، سوات اور چترال میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے اور طغیانی کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

پاک بحریہ کے سربراہ کا مصری بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، باہمی تعلقات کی وسعت پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

وادیٔ کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

بھارت کی آبی جارحیت، بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ

فہمیدہ پتافی اغوا کیس: عدالت سے ہوم سیکریٹری اور آئی جی سندھ کے وارنٹِ گرفتاری جاری

خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر تشویش، ماہرین نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے خبردار کردیا

نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں پیشی، وکیل نے چار ہفتوں کی مہلت طلب کر لی

بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب، سپریم کورٹ نے تین ہفتوں میں جامع رپورٹ مانگ لی

شدید بارش اور مرمتی کام؛ موٹروے پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری

نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ محمد زاہد کی تلاش تیسرے روز بھی جاری، ریسکیو ٹیمیں متحرک

ریلوے نظام کی جدیدکاری تیز کرنے کی ہدایت، ایم ایل-1 اور تھر کول منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی