بھارت کی آبی جارحیت، بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ


بھارت نے ایک بار پھر بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی چھوڑ کر آبی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں دریائے چناب میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ فلڈ فورکاسٹ ڈپارٹمنٹ (ایف ایف ڈی) نے صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ ایف ایف ڈی کے مطابق ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جہاں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج کے مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں نے دریا کے کنارے آباد آبادیوں کو محتاط رہنے، مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

آزاد کشمیر: سرکاری ملازمین کی پولنگ کا مرحلہ مکمل، 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں گے، حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

’عوامی ایکشن کمیٹی کے بارے میں سوال نہ کریں‘: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابی مہم،’معقول ٹیموں‘ اور ’سہولت کار‘ کا ذکر

پاک بحریہ کے سربراہ کا مصری بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، باہمی تعلقات کی وسعت پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

وادیٔ کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

بھارت کی آبی جارحیت، بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی