وادیٔ کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند


وادیٔ کاغان میں مسلسل بارشوں کے باعث سہوچ کے مقام پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی، جس سے علاقے میں آمدورفت معطل ہوگئی۔ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KDA) کے مطابق برساتی نالے میں طغیانی اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک کو شدید نقصان پہنچا، جس کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لیے ٹریفک عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کی بحالی اور ملبہ ہٹانے کے لیے فوری طور پر بھاری مشینری متاثرہ مقام کی جانب روانہ کردی گئی ہے، جبکہ بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بحال کی جاسکے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق کاغان کے علاقے سیری نالہ میں ایک بار پھر طغیانی آئی ہے، جس کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ حکام نے سیاحوں اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

آزاد کشمیر: سرکاری ملازمین کی پولنگ کا مرحلہ مکمل، 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں گے، حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

’عوامی ایکشن کمیٹی کے بارے میں سوال نہ کریں‘: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابی مہم،’معقول ٹیموں‘ اور ’سہولت کار‘ کا ذکر

پاک بحریہ کے سربراہ کا مصری بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، باہمی تعلقات کی وسعت پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

وادیٔ کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

بھارت کی آبی جارحیت، بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی