پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز


پنجاب مریم نواز نے طلبہ و طالبات کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 متعارف کرا دی جس کے تحت صوبے بھر میں ایک لاکھ طلبہ و طالبات کو الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو تعلیمی اداروں تک آسان، کم خرچ اور ماحول دوست سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔ حکومت پنجاب کے مطابق اسکیم کے تحت طالبات کو الیکٹرک بائیکس بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی جبکہ طلبہ کو سود سے پاک آسان اقساط پر بائیکس دی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اسکیم سے استفادہ کرنے کے لیے درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کسی ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہو اور متعلقہ تعلیمی ادارہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے منظور شدہ ہو۔ اس کے علاوہ درخواست گزار کے پاس پنجاب کا مستقل ڈومیسائل، موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ موجود ہونا چاہیے، جبکہ وہ کسی رجسٹرڈ موٹر گاڑی کا مالک بھی نہ ہو۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایک خاندان سے صرف ایک ہی فرد اس اسکیم کے تحت الیکٹرک بائیک حاصل کرنے کا اہل ہوگا، چاہے خاندان کے ایک سے زائد بہن بھائی اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہوں۔ اسکیم کے لیے درخواستیں صرف پنجاب حکومت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ امیدوار پہلے رجسٹریشن یا لاگ اِن کریں گے، پھر آن لائن درخواست فارم مکمل کرکے مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں گے۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کا انتخاب کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق درخواست کے ساتھ قومی شناختی کارڈ یا ب فارم سمیت دیگر مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا لازمی ہوگا، جبکہ اسکیم سے متعلق مزید تفصیلات اور درخواست جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

پاک بحریہ کے سربراہ کا مصری بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، باہمی تعلقات کی وسعت پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

وادیٔ کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

بھارت کی آبی جارحیت، بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ

فہمیدہ پتافی اغوا کیس: عدالت سے ہوم سیکریٹری اور آئی جی سندھ کے وارنٹِ گرفتاری جاری

خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر تشویش، ماہرین نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے خبردار کردیا

نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں پیشی، وکیل نے چار ہفتوں کی مہلت طلب کر لی

بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب، سپریم کورٹ نے تین ہفتوں میں جامع رپورٹ مانگ لی

شدید بارش اور مرمتی کام؛ موٹروے پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری

نالہ لئی میں ڈوبنے والے 6 سالہ محمد زاہد کی تلاش تیسرے روز بھی جاری، ریسکیو ٹیمیں متحرک

ریلوے نظام کی جدیدکاری تیز کرنے کی ہدایت، ایم ایل-1 اور تھر کول منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی