بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب، سپریم کورٹ نے تین ہفتوں میں جامع رپورٹ مانگ لی


سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے جیل انتظامیہ کو تین ہفتوں کے اندر مکمل ریکارڈ اور جامع رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے ہدایت کی کہ رپورٹ میں تمام ملاقاتوں کی تفصیلات، تاریخیں اور ملاقات کرنے والوں کا مکمل ریکارڈ شامل کیا جائے۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے مؤقف اختیار کیا کہ جامع رپورٹ کی تیاری کے لیے مزید وقت درکار ہے، جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض بھی اٹھایا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو واضح طور پر بتایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور وہ کن تاریخوں میں ہوئیں۔ دورانِ سماعت وکیل وسیم ممتاز نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے فریقین کی رضامندی سے جاری ہونے والے حکم کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جاسکتی، تاہم سلمان اکرم راجا نے اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ باہمی رضامندی کی بنیاد پر نہیں دیا گیا تھا۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر حکم متفقہ نہیں تھا تو اس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی جا سکتی تھی۔ عدالت نے مزید استفسار کیا کہ جب ہائی کورٹ کو میڈیا سے گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تو جیل کے باہر میڈیا سے بات کرنا کیا اس یقین دہانی کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے جیل انتظامیہ کو تین ہفتوں میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

آزاد کشمیر: سرکاری ملازمین کی پولنگ کا مرحلہ مکمل، 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں گے، حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

’عوامی ایکشن کمیٹی کے بارے میں سوال نہ کریں‘: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابی مہم،’معقول ٹیموں‘ اور ’سہولت کار‘ کا ذکر

پاک بحریہ کے سربراہ کا مصری بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، باہمی تعلقات کی وسعت پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

وادیٔ کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

بھارت کی آبی جارحیت، بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی