خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر تشویش، ماہرین نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے خبردار کردیا


خیبرپختونخوا میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی، قبضوں اور آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ماحولیات کے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنگلات کے تیزی سے خاتمے کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ گلوبل فاریسٹ واچ کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2025 کے دوران خیبرپختونخوا میں تقریباً 4,800 ہیکٹر جنگلات ختم ہو چکے ہیں، جبکہ اس عرصے میں جنگلات کی کٹائی کے نتیجے میں 1.9 ملین ٹن کاربن کے اخراج کا بھی ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع مانسہرہ کے علاقے بسالا میں کان کنی کی سرگرمیوں کے باعث جنگلات کو شدید نقصان پہنچا، جہاں جنگلاتی رقبہ 8.515 ہیکٹر سے کم ہو کر صرف 0.131 ہیکٹر رہ گیا، جو تقریباً 98.5 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ دوسری جانب سیکریٹری جنگلات خیبرپختونخوا جنید خان نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی سرکاری جنگل کی کٹائی کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ان کے مطابق صرف ذاتی ملکیت کی زمین سے ذاتی استعمال کے لیے محدود مقدار میں لکڑی حاصل کرنے کی اجازت ہے، خصوصاً ان علاقوں میں جہاں گیس کی سہولت دستیاب نہیں۔ جنید خان نے کہا کہ ذاتی زمین سے لکڑی کا تجارتی استعمال یا اسمگلنگ قانوناً جرم ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف 233 کارروائیاں کی گئیں، جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 59 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

آزاد کشمیر: سرکاری ملازمین کی پولنگ کا مرحلہ مکمل، 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں گے، حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

’عوامی ایکشن کمیٹی کے بارے میں سوال نہ کریں‘: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابی مہم،’معقول ٹیموں‘ اور ’سہولت کار‘ کا ذکر

پاک بحریہ کے سربراہ کا مصری بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، باہمی تعلقات کی وسعت پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

وادیٔ کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

بھارت کی آبی جارحیت، بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی