ریلوے نظام کی جدیدکاری تیز کرنے کی ہدایت، ایم ایل-1 اور تھر کول منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ


وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز ٹرانسفارمیشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریلوے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں، اصلاحات اور جدیدکاری کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ریلویز مسافروں اور مال برداری کے لیے سب سے کم لاگت اور مؤثر ذریعۂ نقل و حمل ہے، جبکہ جدید اور مؤثر ریلوے نظام ملکی معیشت، تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی جدیدکاری پاکستان کو علاقائی تجارت اور لاجسٹکس ہب بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ @@3904416@@ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ریلوے کے تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مین لائن ون (ایم ایل-1) کے روہڑی تا ملتان سیکشن کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جامع تجاویز بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم ایل-1 کے کراچی تا روہڑی سیکشن کی تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ ایم ایل-3 کے روہڑی تا نوکنڈی سیکشن کی اپ گریڈیشن پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) اور برج فنانسنگ کے تحت کی جائے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ تھر کول ریلوے کنیکٹیویٹی منصوبے کے تحت تھر کول سے چھور ریلوے اسٹیشن تک 112 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کی اصلاحات کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ریلوے کے زیرِ انتظام اسکولوں اور اسپتالوں کی خدمات آؤٹ سورس کی جا چکی ہیں، جبکہ ملک کے چھ بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی کمرشلائزیشن پر بھی کام شروع کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، مشیر وزیراعظم برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

آزاد کشمیر: سرکاری ملازمین کی پولنگ کا مرحلہ مکمل، 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں گے، حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں ہلاک، آلودگی یا شدید گرمی؟ تحقیقات کا آغاز

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبر سے کشمیر تک سیلابی صورتحال

پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 کا آغاز

مردان: کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق، والدہ اور بہن زخمی

’عوامی ایکشن کمیٹی کے بارے میں سوال نہ کریں‘: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابی مہم،’معقول ٹیموں‘ اور ’سہولت کار‘ کا ذکر

پاک بحریہ کے سربراہ کا مصری بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، باہمی تعلقات کی وسعت پر تبادلۂ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

وادیٔ کاغان میں لینڈ سلائیڈنگ، ناران۔خجل کھڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

بھارت کی آبی جارحیت، بگلیہار اور سلال ڈیمز سے پانی چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی