آزاد کشمیر: سابق صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، 27 جولائی کے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ


آزاد کشمیر کے سابق صدر اور سابق وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو خط ارسال کرتے ہوئے 27 جولائی 2026 کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے خط میں سردار محمد یعقوب خان نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کا انعقاد ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ انہوں نے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 50(7) اور الیکشنز ایکٹ 2020 کے سیکشن 53 کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری شفاف، غیرجانبدار اور محفوظ ماحول میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے، جبکہ ہنگامی حالات میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلے کرنا بھی کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق جمہوری عمل کا مقصد صرف مقررہ تاریخ پر پولنگ کرانا نہیں بلکہ ووٹرز کو خوف و ہراس سے پاک ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔ سردار محمد یعقوب خان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر آزاد کشمیر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جامع جائزہ لے اور سول انتظامیہ، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انتخابات کے انعقاد سے متعلق تفصیلی رپورٹس طلب کرے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ بھی تجویز دی کہ الیکشن کمیشن تمام بڑی سیاسی جماعتوں اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہنگامی مشاورت کرے تاکہ زمینی حقائق کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالات معمول پر آنے تک 27 جولائی 2026 کے عام انتخابات مناسب مدت کے لیے مؤخر کیے جائیں، تاکہ عوام کو محفوظ اور پرامن ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کا موقع مل سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں: صدر ٹرمپ

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم فیصلے، ستمبر میں مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب

نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم بننے کے خواہشمند

اسلام آباد: ایران کے وزیر داخلہ کی طلال چوہدری کے ہمراہ پولیس لائنز آمد، شاندار پریڈ کا انعقاد

11 سالہ بچی کے سفاک قاتل کی سزائے موت برقرار، سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ سے اپیل مسترد

مولانا فضل الرحمان کا متنازع بیان اور تنقید: ’عوام کو لشکر بنانے کا کوئی پیغام نہیں دیا جا رہا‘

آزاد کشمیر: سابق صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، 27 جولائی کے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

مالیاتی جرائم کی روک تھام اور تحقیقات کے لیے خصوصی کرپٹو کرنسی انویسٹی گیشن یونٹ قائم

سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی، ہائیکورٹ میں 24 جولائی کو سماعت مقرر

پاکستان اور کینیڈا کا دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر: سرکاری ملازمین کی پولنگ کا مرحلہ مکمل، 24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ

آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات ہوں گے، حالیہ واقعات پر ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی