ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی


محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 24 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جبکہ گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں نے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ @@3905590@@ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور تقریباً 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس سے حبس اور گھٹن میں مزید کمی آئے گی۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ $$3905596$$ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دو روز کی بارشوں کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اندرون سندھ میں بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، محمود مولوی

گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، فوری درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، 3 روز میں 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں: صدر ٹرمپ

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم فیصلے، ستمبر میں مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب

نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم بننے کے خواہشمند

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی