پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری


پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے پر الرٹ جاری کرتے ہوئے دریا کنارے رہنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ اور قادر آباد کے مقام پر بھی نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ تاہم خانکی کے مقام پر دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ادارے کے مطابق کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 17 ہزار کیوسک جبکہ چشمہ کے مقام پر 2 لاکھ 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جبکہ مون سون کا دوسرا اسپیل 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی، ستلج اور جہلم میں فی الحال پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، البتہ نالہ بئیں میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔ بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریا کے پاٹ میں موجود افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پیشگی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو بنیادی سہولیات، خوراک اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ موسم اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے قریب غیر ضروری آمدورفت اور تفریح سے گریز کریں، جبکہ دریا عبور کرنے کے لیے صرف معیاری کشتیوں اور لائف جیکٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ والدین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو ہرگز دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں میں نہانے نہ دیں۔ پی ڈی ایم اے نے ایک بار پھر دریاؤں کے قریب رہائش پذیر افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے ضرورت پڑنے پر بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اندرون سندھ میں بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، محمود مولوی

گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، فوری درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، 3 روز میں 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں: صدر ٹرمپ

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم فیصلے، ستمبر میں مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب

نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم بننے کے خواہشمند

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی