ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، فوری درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ


ملک بھر میں گندم کی دستیابی سے متعلق خدشات بڑھنے لگے ہیں۔ چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں تقریباً 20 لاکھ ٹن جبکہ ملک بھر میں 50 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث حکومت سے فوری گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور گندم بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں۔ ان کے مطابق گزشتہ دو سال سے ڈی ریگولیشن کی پالیسی مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی، جس کے باعث کسانوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ @@3905599@@ انہوں نے کہا کہ 3 ہزار 500 روپے فی من سپورٹ پرائس کے اعلان کے باوجود کاشتکاروں کو اس کا عملی فائدہ نہیں پہنچ سکا، جبکہ سرکاری سطح پر 87 روپے 50 پیسے فی کلو کے حساب سے گندم کی مؤثر خریداری بھی نہیں کی گئی۔ چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ روٹی عوام کی بنیادی ضرورت ہے، اس لیے گندم کے بحران کو فوری طور پر حل کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے خصوصی فورس قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھوٹ ملنے سے صورتحال مزید سنگین ہوئی ہے، جبکہ طلب اور رسد میں عدم توازن کے باعث آنے والے دنوں میں بحران بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ گندم کی فراہمی یقینی بنانے اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اندرون سندھ میں بھی کریک ڈاؤن کیا جائے، محمود مولوی

گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، چکن بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، فوری درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں مون سون کی تباہ کاریاں جاری، 3 روز میں 14 افراد جاں بحق، 19 زخمی

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی اور بارشوں نے تباہی مچا دی، 8 افراد جاں بحق، 37 زخمی

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

کابل کے بحالی مرکز پر پاکستان کے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان: قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کرنے کا ’تکلیف دہ‘ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

امریکی سینیٹ کمیٹی میں ایران کے خلاف جنگ پر ہیگستھ سے سخت سوالات، ’یہ آپ کی ناکامی ہے‘

امریکی فوج کے ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں: صدر ٹرمپ

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، دو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار

گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ: آئی ایم ایف کی نئی شرائط، مذاکرات ستمبر تک مؤخر

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اہم فیصلے، ستمبر میں مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس طلب

نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم بننے کے خواہشمند

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی