شادی کے 12 سال اور تلخ تجربات: زینت امان نے مظہر خان سے علیحدگی کی وجوہات بتا دیں


معروف بھارتی اداکارہ زینت امان نے اپنے دوسرے شوہر مظہر خان کے ساتھ اپنی شادی کے تلخ تجربات اور ازدواجی زندگی کی مشکلات کا ذکر کیا ہے۔ 1985ء میں سنگاپور میں مظہر خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی 74 سالہ اداکارہ کے دو بیٹے اذان اور زہان ہیں۔ 12 سال ساتھ زندگی گزارنے کے بعد اگرچہ انہوں نے باضابطہ طلاق نہیں لی تھی، تاہم 1998ء میں مظہر خان کے انتقال سے قبل ہی وہ ان سے الگ ہو گئی تھیں۔ ایک حالیہ گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ کامیابی انسان کو اعتماد سکھاتی ہے جبکہ دل ٹوٹنے کا تجربہ اپنی حدود متعین کرنا سکھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف محبت کافی نہیں ہوتی اور عزت کے بغیر رشتہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بعض اوقات کسی ناخوشگوار رشتے سے الگ ہونا خود سے اور اپنے متعلقین سے محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ زینت امان نے افسوس کا اظہار کیا کہ خواتین کو اکثر اپنی تکلیف نظرانداز کرکے حالات سے سمجھوتا کرنے اور دوسروں کے رویے برداشت کرنے کی تعلیم دی جاتی ہے، کاش وہ پہلے سمجھ پاتیں کہ تکلیف بھی ایک اہم اشارہ ہوتی ہے۔ بے وفائی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ محض بالی ووڈ تک محدود نہیں بلکہ ایک انسانی کمزوری ہے، تاہم فلم انڈسٹری میں نجی تعلقات اور کسی کا دکھ اکثر عوامی تفریح اور افواہوں کا موضوع بن جاتے ہیں جس سے کسی کا فائدہ نہیں ہوتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

تماشہ سیزن 5: میرا کی انٹری پر مداح حیران، سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ

شوہر شوبز سے نہیں بلکہ ٹیک پروفیشنل ہیں، سویرا ندیم نے شادی کی کہانی پہلی بار بتادی

سعدیہ امام بچوں سے زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑیں، سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ

فریال گوہر کا شادی کے بعد شدید گھریلو تشدد اور حمل ضائع ہونے کا انکشاف

والدہ کی وفات کی خبر سنی تو ذہن نے ماننے سے انکار کردیا، جیا علی کی درد بھری گفتگو

ڈاکٹر امِ رَاحیل کی آنکھیں نم، مرحوم بیٹے کی سالگرہ پر دل چھو لینے والی یادیں شیئر کردیں

مجھے اس پر شرمندگی ہے، سہیل سمیر کا ماضی کے متنازع کلپ پر ردعمل

ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کرلیا

حمزہ علی عباسی کا بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کی دوسری شادی کے حق میں پیغام

ممبئی میں 27 پیسے سے شروعات اور 6 سالہ جدوجہد: جاوید اختر نے داستان سنا دی

نادیہ افگن نے موجودہ دور کے اپنے پسندیدہ اداکاروں اور ان کے معیار کا انکشاف کردیا

شادی کے 12 سال اور تلخ تجربات: زینت امان نے مظہر خان سے علیحدگی کی وجوہات بتا دیں

راکھی ساونت کی نئی ویڈیو وائرل: عمرے کی سعادت کے بعد لوگوں میں جائے نمازیں تقسیم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی