تماشہ سیزن 5: میرا کی انٹری پر مداح حیران، سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ


تماشہ سیزن 5 پوری دلچسپی کے ساتھ جاری ہے اور اس بار شو میں پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ میرا کی انٹری نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ میرا کی آمد سے جہاں لائبہ خاصی خوش اور پُراعتماد نظر آئیں، وہیں میرا کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر انہیں ٹرول کرنے کا موقع دے دیا۔ میرا نے تماشہ کے گھر میں سفید شرٹ، جینز اور آنکھوں پر چشمہ لگائے انٹری دی۔ گھر میں داخل ہونے کے بعد ان کا انداز ایسا تھا جیسے انہیں اردگرد ہونے والی سرگرمیوں کا زیادہ اندازہ ہی نہ ہو۔ خاص طور پر اس وقت ناظرین حیران رہ گئے جب میرا نے بادشاہ سلامت کو پہچاننے سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا اور گھر کے حالات کو سمجھنے میں الجھن کا شکار دکھائی دیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گھر میں آنے سے پہلے میرا نے لائبہ کی کھل کر حمایت کی تھی، لیکن شو میں ان کی انٹری کے بعد ان کے انداز نے ناظرین کو خاصا محظوظ کیا۔ میرا کی بےخبری، الجھن اور غیر حاضر دماغی پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تبصرے کیے اور بعض نے تو ان کے رویے کو شو کے لیے بورنگ بھی قرار دے دیا۔ میرا کی یہ حرکات دیکھ کر سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کچھ صارفین نے ان کے انداز کو مزاحیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر میرا کو گھر میں ہو کیا رہا ہے، اس کا اندازہ کیوں نہیں ہو رہا۔ یوں تماشہ سیزن 5 میں میرا کی پہلی ہی انٹری نے شو کی توجہ ایک بار پھر اپنی جانب کھینچ لی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والی اقساط میں میرا گھر کے ماحول میں گھل مل پاتی ہیں یا ان کی یہی دلچسپ اور الجھن بھری حرکات ناظرین کی تفریح کا ذریعہ بنتی رہیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

تماشہ سیزن 5: میرا کی انٹری پر مداح حیران، سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ

شوہر شوبز سے نہیں بلکہ ٹیک پروفیشنل ہیں، سویرا ندیم نے شادی کی کہانی پہلی بار بتادی

سعدیہ امام بچوں سے زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑیں، سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ

فریال گوہر کا شادی کے بعد شدید گھریلو تشدد اور حمل ضائع ہونے کا انکشاف

والدہ کی وفات کی خبر سنی تو ذہن نے ماننے سے انکار کردیا، جیا علی کی درد بھری گفتگو

ڈاکٹر امِ رَاحیل کی آنکھیں نم، مرحوم بیٹے کی سالگرہ پر دل چھو لینے والی یادیں شیئر کردیں

مجھے اس پر شرمندگی ہے، سہیل سمیر کا ماضی کے متنازع کلپ پر ردعمل

ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کرلیا

حمزہ علی عباسی کا بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کی دوسری شادی کے حق میں پیغام

ممبئی میں 27 پیسے سے شروعات اور 6 سالہ جدوجہد: جاوید اختر نے داستان سنا دی

نادیہ افگن نے موجودہ دور کے اپنے پسندیدہ اداکاروں اور ان کے معیار کا انکشاف کردیا

شادی کے 12 سال اور تلخ تجربات: زینت امان نے مظہر خان سے علیحدگی کی وجوہات بتا دیں

راکھی ساونت کی نئی ویڈیو وائرل: عمرے کی سعادت کے بعد لوگوں میں جائے نمازیں تقسیم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی