ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کرلیا


میکسیکو کی ریاست جالیسکو سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے لاس کابوس، باجا کیلیفورنیا سور میں منعقدہ قومی مقابلے میں 32 امیدواروں کو شکست دے کر فاطمہ بوش کی جگہ یہ اعزاز حاصل کیا۔ انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری ہولڈر اور مصنفہ ماریہ ورگاس فائنل مرحلے میں دیگر چار فائنلسٹس میں سے سرفہرست رہیں، جبکہ ماریانا ماسیاس پہلی اور فرنانڈا ابراوا دوسری رنر اپ قرار پائیں۔ نتائج کے اعلان سے قبل ججز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماریہ ورگاس کا کہنا تھا کہ تاج جیتنے کی صورت میں وہ فاطمہ بوش کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے دوسروں کے لیے آواز اٹھائیں گی اور لوگوں کی بات زیادہ توجہ سے سننے کو اہمیت دیں گی۔ ان کے مطابق اپنی آواز بلند کرنے سے نہ صرف دوسروں کی مدد ہوتی ہے بلکہ ایسے بند دروازے بھی کھلتے ہیں جو پہلے ہمارے لیے ممکن نہیں تھے۔ یاد رہے کہ فاطمہ بوش نے 21 نومبر 2025ء کو تھائی لینڈ میں منعقدہ 74 ویں مس یونیورس مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اب ماریہ ورگاس 24 نومبر کو سان خوان، پورٹو ریکو میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں میکسیکو کی نمائندگی کریں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

تماشہ سیزن 5: میرا کی انٹری پر مداح حیران، سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ

شوہر شوبز سے نہیں بلکہ ٹیک پروفیشنل ہیں، سویرا ندیم نے شادی کی کہانی پہلی بار بتادی

سعدیہ امام بچوں سے زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑیں، سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ

فریال گوہر کا شادی کے بعد شدید گھریلو تشدد اور حمل ضائع ہونے کا انکشاف

والدہ کی وفات کی خبر سنی تو ذہن نے ماننے سے انکار کردیا، جیا علی کی درد بھری گفتگو

ڈاکٹر امِ رَاحیل کی آنکھیں نم، مرحوم بیٹے کی سالگرہ پر دل چھو لینے والی یادیں شیئر کردیں

مجھے اس پر شرمندگی ہے، سہیل سمیر کا ماضی کے متنازع کلپ پر ردعمل

ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کرلیا

حمزہ علی عباسی کا بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کی دوسری شادی کے حق میں پیغام

ممبئی میں 27 پیسے سے شروعات اور 6 سالہ جدوجہد: جاوید اختر نے داستان سنا دی

نادیہ افگن نے موجودہ دور کے اپنے پسندیدہ اداکاروں اور ان کے معیار کا انکشاف کردیا

شادی کے 12 سال اور تلخ تجربات: زینت امان نے مظہر خان سے علیحدگی کی وجوہات بتا دیں

راکھی ساونت کی نئی ویڈیو وائرل: عمرے کی سعادت کے بعد لوگوں میں جائے نمازیں تقسیم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی