ڈاکٹر امِ رَاحیل کی آنکھیں نم، مرحوم بیٹے کی سالگرہ پر دل چھو لینے والی یادیں شیئر کردیں


آج تمہاری سالگرہ ہے اور تمہیں یاد کیے بغیر یہ دن کیسے گزر سکتا ہے؟ تم میری زندگی کا وہ حصہ ہو جسے وقت بھی مجھ سے جدا نہیں کرسکا۔ تمہارا بچپن، تمہاری مسکراہٹ اور تمہارے ساتھ گزارا ہر لمحہ آج بھی میرے دل میں زندہ ہے۔ تم اس دنیا میں نہیں ہو، لیکن میری یادوں اور دعاؤں میں ہر وقت میرے ساتھ ہو۔ معروف ایستھیٹیشن ڈاکٹر امِ رَاحیل نے اپنے مرحوم بیٹے راحیل کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ماضی کی یادیں تازہ کردیں۔ انہوں نے بیٹے کے بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر شیئر کیں اور جذباتی پیغام کے ذریعے بتایا کہ برسوں گزرنے کے باوجود بیٹے کی جدائی کا غم ان کے دل سے کم نہیں ہوا۔ ڈاکٹر امِ رَاحیل کا بیٹا رَاحیل کم عمری میں انتقال کرگیا تھا، جسے وہ اپنی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ قرار دیتی رہی ہیں۔ بیٹے کی سالگرہ پر شیئر کی گئی تصاویر میں ماں اور بیٹے کے ساتھ گزارے ہوئے مختلف لمحات دکھائی دیے، جنہوں نے ان کے مداحوں کو بھی جذباتی کردیا۔ ڈاکٹر امِ رَاحیل کی اس پوسٹ پر مداحوں نے بھی ان کے غم میں شریک ہوتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائیں کیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ والدین کے لیے اولاد کا بچھڑنا زندگی کا سب سے بڑا دکھ ہوتا ہے، جبکہ ایک اور مداح نے راحیل کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ ایک صارف نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال ڈاکٹر امِ رَاحیل کی جانب سے بیٹے کی یاد میں شیئر کی جانے والی پوسٹ دیکھ کر دل دوبارہ ٹوٹ جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

تماشہ سیزن 5: میرا کی انٹری پر مداح حیران، سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ

شوہر شوبز سے نہیں بلکہ ٹیک پروفیشنل ہیں، سویرا ندیم نے شادی کی کہانی پہلی بار بتادی

سعدیہ امام بچوں سے زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑیں، سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ

فریال گوہر کا شادی کے بعد شدید گھریلو تشدد اور حمل ضائع ہونے کا انکشاف

والدہ کی وفات کی خبر سنی تو ذہن نے ماننے سے انکار کردیا، جیا علی کی درد بھری گفتگو

ڈاکٹر امِ رَاحیل کی آنکھیں نم، مرحوم بیٹے کی سالگرہ پر دل چھو لینے والی یادیں شیئر کردیں

مجھے اس پر شرمندگی ہے، سہیل سمیر کا ماضی کے متنازع کلپ پر ردعمل

ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کرلیا

حمزہ علی عباسی کا بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کی دوسری شادی کے حق میں پیغام

ممبئی میں 27 پیسے سے شروعات اور 6 سالہ جدوجہد: جاوید اختر نے داستان سنا دی

نادیہ افگن نے موجودہ دور کے اپنے پسندیدہ اداکاروں اور ان کے معیار کا انکشاف کردیا

شادی کے 12 سال اور تلخ تجربات: زینت امان نے مظہر خان سے علیحدگی کی وجوہات بتا دیں

راکھی ساونت کی نئی ویڈیو وائرل: عمرے کی سعادت کے بعد لوگوں میں جائے نمازیں تقسیم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی