سعدیہ امام بچوں سے زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑیں، سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ


"بچوں کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں۔ میں نے آیت نور کیس کی رپورٹ پڑھی، بچی کی ہڈیاں تک توڑ دی گئی تھیں۔ آخر ہمارے ادارے کیوں نہیں جاگ رہے؟ پمز اسپتال میں بچے مر گئے، لیکن کسی ڈاکٹر یا نرس کو کوئی آنچ تک نہیں آئی۔ مصطفیٰ کمال صاحب! آپ بدتمیزی کر رہے ہیں، آپ کو وزیرِ صحت کس نے بنا دیا؟ کیا ہو گیا ہے ہمارے ملک کو؟ ہم آخر کب مجرموں کو سزا دینا شروع کریں گے؟ زینب سے لے کر نور مقدم تک، کتنے کیسز میں واقعی انصاف ہوا؟ مجرموں کو چوک پر کیوں نہیں لٹکایا جاتا؟ خدا کے واسطے سوشل میڈیا پر پابندی لگائیں۔ قانون بنائیں کہ کس عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے اور کس عمر میں نہیں۔ پوری دنیا میں اس حوالے سے قوانین موجود ہیں تو ہمارے ملک میں کیوں نہیں؟ آپ گوگل پر کچھ بھی لکھیں تو ہر طرح کا مواد سامنے آجاتا ہے، آخر اتنی آزادی کیوں دی گئی ہے؟" View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم اور حالیہ افسوسناک واقعات نے اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام کو بھی شدید رنج اور غصے میں مبتلا کردیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روتے ہوئے بچوں کے تحفظ، مجرموں کو سخت سزائیں دینے اور سوشل میڈیا کے غیر محدود استعمال پر سوالات اٹھاتی نظر آئیں۔ سعدیہ امام نے خاص طور پر آیت نور کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات صرف چند خبروں تک محدود نہیں رہنے چاہئیں بلکہ ان پر ریاستی اداروں کو سنجیدگی سے حرکت میں آنا ہوگا۔ پمز اسپتال کے سانحے اور حکومتی عہدیداروں کے رویے پر بھی انہوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا مؤقف تھا کہ بچوں کو ایسے آن لائن مواد تک آسان رسائی حاصل ہے جو ان کی کم عمری میں ذہنی اور اخلاقی نشوونما کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اسی تناظر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے سمیت مؤثر قانون سازی کی جائے تاکہ کم عمر بچوں کو غیر مناسب مواد اور آن لائن خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

تماشہ سیزن 5: میرا کی انٹری پر مداح حیران، سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ

شوہر شوبز سے نہیں بلکہ ٹیک پروفیشنل ہیں، سویرا ندیم نے شادی کی کہانی پہلی بار بتادی

سعدیہ امام بچوں سے زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑیں، سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ

فریال گوہر کا شادی کے بعد شدید گھریلو تشدد اور حمل ضائع ہونے کا انکشاف

والدہ کی وفات کی خبر سنی تو ذہن نے ماننے سے انکار کردیا، جیا علی کی درد بھری گفتگو

ڈاکٹر امِ رَاحیل کی آنکھیں نم، مرحوم بیٹے کی سالگرہ پر دل چھو لینے والی یادیں شیئر کردیں

مجھے اس پر شرمندگی ہے، سہیل سمیر کا ماضی کے متنازع کلپ پر ردعمل

ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کرلیا

حمزہ علی عباسی کا بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کی دوسری شادی کے حق میں پیغام

ممبئی میں 27 پیسے سے شروعات اور 6 سالہ جدوجہد: جاوید اختر نے داستان سنا دی

نادیہ افگن نے موجودہ دور کے اپنے پسندیدہ اداکاروں اور ان کے معیار کا انکشاف کردیا

شادی کے 12 سال اور تلخ تجربات: زینت امان نے مظہر خان سے علیحدگی کی وجوہات بتا دیں

راکھی ساونت کی نئی ویڈیو وائرل: عمرے کی سعادت کے بعد لوگوں میں جائے نمازیں تقسیم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی