شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا


میں اور ایشا نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے اور ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس دوران ہماری نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔ یہ اس معاملے پر میرا واحد بیان ہے اس لیے مزید قیاس آرائیوں یا مفروضوں سے گریز کیا جائے۔ بھارتی گلوکار بادشاہ اور پنجابی اداکارہ ایشا رِکھی نے شادی کے صرف پانچ ماہ بعد اپنی علیحدگی کی تصدیق کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے پیر کی رات اپنی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مشترکہ بیان شیئر کرتے ہوئے ازدواجی تعلق ختم ہونے کی تصدیق کی۔ اس اعلان کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے ان کے درمیان مبینہ اختلافات سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ بادشاہ اور ایشا رِکھی نے رواں برس مارچ میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی تھی تاہم جولائی میں ان کے تعلقات میں مبینہ کشیدگی کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں۔ ایشا کی جانب سے بادشاہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، ہر طوفان ایک سبق ہے، ہر دعا ایک امید ہے۔ اس کے ساتھ ٹوٹے ہوئے دل اور ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز بھی موجود تھے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے رشتے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں۔ اب دونوں فنکاروں نے اپنے مشترکہ بیان کے ذریعے واضح کردیا ہے کہ وہ باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اپنی نجی زندگی کے احترام کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ بادشاہ کی یہ دوسری شادی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے جاسمین مسیح سے شادی کی تھی، تاہم دونوں کی ازدواجی زندگی 2020 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔ اس شادی سے بادشاہ کی ایک بیٹی بھی ہے، جو جنوری 2017 میں پیدا ہوئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

انسپکٹر جمشید کے کردار پر بننے والی فلم کے ٹریلر کی دھوم کیوں؟

شادی کے 5 ماہ بعد بادشاہ اور ایشا رِکھی کی راہیں جدا

تماشہ سیزن 5: میرا کی انٹری پر مداح حیران، سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ

شوہر شوبز سے نہیں بلکہ ٹیک پروفیشنل ہیں، سویرا ندیم نے شادی کی کہانی پہلی بار بتادی

سعدیہ امام بچوں سے زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑیں، سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ

فریال گوہر کا شادی کے بعد شدید گھریلو تشدد اور حمل ضائع ہونے کا انکشاف

والدہ کی وفات کی خبر سنی تو ذہن نے ماننے سے انکار کردیا، جیا علی کی درد بھری گفتگو

ڈاکٹر امِ رَاحیل کی آنکھیں نم، مرحوم بیٹے کی سالگرہ پر دل چھو لینے والی یادیں شیئر کردیں

مجھے اس پر شرمندگی ہے، سہیل سمیر کا ماضی کے متنازع کلپ پر ردعمل

ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026ء کا تاج اپنے نام کرلیا

حمزہ علی عباسی کا بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کی دوسری شادی کے حق میں پیغام

ممبئی میں 27 پیسے سے شروعات اور 6 سالہ جدوجہد: جاوید اختر نے داستان سنا دی

نادیہ افگن نے موجودہ دور کے اپنے پسندیدہ اداکاروں اور ان کے معیار کا انکشاف کردیا

شادی کے 12 سال اور تلخ تجربات: زینت امان نے مظہر خان سے علیحدگی کی وجوہات بتا دیں

راکھی ساونت کی نئی ویڈیو وائرل: عمرے کی سعادت کے بعد لوگوں میں جائے نمازیں تقسیم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی