خلیجی ممالک میں کشیدگی، پاکستان سے 42 پروازیں منسوخ، مسافر پریشان


سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پاکستان کے ہوائی اڈوں تک پہنچ گئے ہیں جہاں فضائی سفر کا نظام متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مختلف شہروں سے بیرونِ ملک جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کئی طیارے مقررہ وقت پر روانہ نہیں ہوسکے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 42 پروازیں منسوخ اور 68 پروازیں 2 سے 7 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ اچانک شیڈول تبدیل ہونے سے مسافروں کے سفری منصوبے متاثر ہوئے ہیں خصوصاً سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کو زیادہ پریشانی کا سامنا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 13 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ کراچی میں 10 پروازیں منسوخ جبکہ 13 کی آمد و روانگی متاثر ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد میں 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر سے چلیں جبکہ ملتان سے بھی 7 پروازوں کی منسوخی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بعض ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی خدشات کے باعث فضائی سرگرمیوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کا براہِ راست اثر پاکستان سے سفر کرنے والے افراد پر پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاض کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پرواز کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کریں تاکہ ایئرپورٹ پہنچ کر غیر ضروری انتظار اور پریشانی سے بچ سکیں۔ اس مقصد کے لیے مسافر ایئرلائن کے ہیلپ لائن نمبر 111-786-786 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ خلیجی خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث فضائی شیڈول میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی موجود ہے اس لیے آنے والے دنوں میں سفر کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائن سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

شرمپ فارمنگ کو مضبوط برآمدی صنعت بنایا جائے گا، وزیر بحری امور

شیطان کی موت، تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر کی موت پر سخت ردعمل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

کنگ خالد ایئرپورٹ پر ہوئے دو حملوں میں پائلٹ سمیت تین سعودی شہری ہلاک، متعدد زخمی: پی آئی اے کا ریاض کے لیے فضائی آپریشن معطل

ایلون مسک نے یہ کیوں کہا کہ ’کیا انڈیا کا اصل باس امبانی ہے؟‘

’درِ نجات‘ کی خوشبخت: ’ہماری خواتین کو ایسے ہی بیٹے چاہییں، جو سوال نہ کریں‘

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی مسعود پزشکیان سے ملاقات، ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

مکہ معاہدے کے بعد کیا سعودی عرب امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری ختم کرنے جا رہا ہے؟

بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر

پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، ترجمان پاک فوج

ای او بی آئی پنشن کے لیے 15 سالہ شراکت لازمی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے اہم فیصلہ سنادیا

لاہور میں تیز ہواؤں سے گرمی کی شدت کم، اسلام آباد میں رات کو بارش کا امکان

خلیجی ممالک میں کشیدگی، پاکستان سے 42 پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی