بابر اعظم کا پاکستانی صحافیوں کو انٹرویو سے انکار، سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کا سخت ردعمل


دبئی میں جاری انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ (ILT20) کے دوران پاکستانی صحافیوں کو نظر انداز کر کے بھارتی صحافیوں کو انٹرویو دینے پر پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو شدید ردعمل اور تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز پر مداحوں، ماہرین اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے سینیئر بلے باز کے اس رویے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی شاہد ہاشمی نے بابر اعظم کے اس اقدام پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ جن پاکستانی صحافیوں کو انٹرویو دینے سے انکار کیا گیا، وہی گزشتہ چند برسوں سے ان کی حمایت کرتے آ رہے تھے۔ دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بابر کے بھارتی صحافیوں سے بات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم اپنے ہم وطن صحافیوں کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ بابر کو یہ مشورہ کس نے دیا ہے، لیکن یہ ایک غلط قدم ہے اور اس طرح کے اقدامات مستقبل میں ان کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اس لیگ میں 'ڈیزرٹ وائپرز' کی نمائندگی کر رہے ہیں، جو اس ٹورنامنٹ کی واحد فرنچائز ہے جس کی ملکیت بھارتی آئی پی ایل مالکان کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے ایونٹ کے پہلے میچ میں 86 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی تھی تاہم اگلے میچ میں وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ دریں اثنا، بابر اعظم کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ ان انٹرویو سیشنز کا اہتمام ان کے ایجنٹ اور لیگ منتظمین کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں صحافیوں کو باقاعدہ ہدایت کی گئی تھی کہ وہ بابر سے ان کی خراب فارم کے حوالے سے کوئی سوال نہ کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ریسلر برونسن ریڈ کی ’طبی پیچیدگیوں‘ کے باعث موت، مگر ریاض میں ہونے والی لڑائی کیوں زیرِ بحث ہے؟

میسی اور رونالڈو ایک ٹیم میں! فٹبال شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر 38 سال کی عمر میں چل بسے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ، پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

’ٹیم صرف ایسی پیشکش پر بیچیں گے جسے رد کرنا مشکل ہو‘: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟

میدان میں حریف، نماز میں ایک صف۔۔ پاکستانی اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا خوبصورت انداز

’دل تو چاہتا ہے کہ اسے ہی قومی ٹیم بنا دیا جائے‘: پاکستان اے کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی اور مداحوں کی خواہش

’وہ ایک ہفتے تک مجھ سے ناراض رہے‘: مکی آرتھر نے سنچری کے باوجود بابر اعظم پر تنقید کیوں کی؟

سری لنکا اے نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

پی سی بی کا ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

پاکستان کے رانا عرفان اسنوکر ورلڈ کپ کے چیمپئن بن گئے

فیفا کا ڈیٹا ہیک، اعلیٰ حکام کے مالی اور قانونی ریکارڈ تک رسائی

بابر اعظم کا پاکستانی صحافیوں کو انٹرویو سے انکار، سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کا سخت ردعمل

ایلوپیشیا کا سامنا: ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار تھییا ہیل نے براہِ راست نشریات میں سر منڈوا لیا

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے بارہویں ایڈیشن کے لیے شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ بنا دیا

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی