میدان میں حریف، نماز میں ایک صف۔۔ پاکستانی اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا خوبصورت انداز


کرکٹ کے میدان میں ایک دوسرے کے مدمقابل آنے سے پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے مذہبی اخوت اور باہمی احترام کی خوبصورت مثال قائم کردی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اے سی سی مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 2026 کے سیمی فائنل سے قبل ایک خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا، جب پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے مسلم کھلاڑیوں نے ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کی۔ Pakistan A and Bangladesh A put rivalry aside to offer Jummah prayers together before the DP World Asia Cup Rising Stars semifinal. A beautiful reminder that some bonds go beyond the game. Cricket unites. Faith strengthens. #AsiaCupRisingStars #Jummah https://t.co/RadU1Fv0Zu— CricksLab (@CricksLab) November 27, 2026 27 نومبر کو ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت اسٹاف کے ارکان بھی باجماعت نماز میں شریک ہوئے۔ اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، جنہیں کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کھیل میں مقابلہ اپنی جگہ، لیکن مذہبی بھائی چارے اور ایک دوسرے کے احترام کی اپنی اہمیت ہے۔ دوسری جانب سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن مقابلہ اتوار 29 نومبر کو پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ریسلر برونسن ریڈ کی ’طبی پیچیدگیوں‘ کے باعث موت، مگر ریاض میں ہونے والی لڑائی کیوں زیرِ بحث ہے؟

میسی اور رونالڈو ایک ٹیم میں! فٹبال شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر 38 سال کی عمر میں چل بسے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ، پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

’ٹیم صرف ایسی پیشکش پر بیچیں گے جسے رد کرنا مشکل ہو‘: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟

میدان میں حریف، نماز میں ایک صف۔۔ پاکستانی اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا خوبصورت انداز

’دل تو چاہتا ہے کہ اسے ہی قومی ٹیم بنا دیا جائے‘: پاکستان اے کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی اور مداحوں کی خواہش

’وہ ایک ہفتے تک مجھ سے ناراض رہے‘: مکی آرتھر نے سنچری کے باوجود بابر اعظم پر تنقید کیوں کی؟

سری لنکا اے نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

پی سی بی کا ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

پاکستان کے رانا عرفان اسنوکر ورلڈ کپ کے چیمپئن بن گئے

فیفا کا ڈیٹا ہیک، اعلیٰ حکام کے مالی اور قانونی ریکارڈ تک رسائی

بابر اعظم کا پاکستانی صحافیوں کو انٹرویو سے انکار، سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کا سخت ردعمل

ایلوپیشیا کا سامنا: ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار تھییا ہیل نے براہِ راست نشریات میں سر منڈوا لیا

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے بارہویں ایڈیشن کے لیے شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ بنا دیا

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی