ریسلر برونسن ریڈ کی ’طبی پیچیدگیوں‘ کے باعث موت، مگر ریاض میں ہونے والی لڑائی کیوں زیرِ بحث ہے؟


ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے وابستہ پیشہ ور ریسلر برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق برونسن ریڈ، جن کا اصل نام جرمین ہیلی تھا، کی جمعے کو طبی پیچیدگیوں کے باعث موت ہوئی۔ تاہم کمپنی کی جانب سے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔جرمین ہیلی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای کا کہنا ہے کہ ’جرمین ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایک غیرمعمولی شخصیت کے مالک تھے، لیکن اس سے بھی بڑھ کر وہ ایک شاندار انسان، اپنے خاندان سے بے حد محبت کرنے والے اور سب کے محبوب ساتھی تھے۔‘BBC World Service کی نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، 'BBC News اردو' ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز الرٹس، تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس، سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریں۔کمپنی نے ہیلی کے اہلِ خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا، جن میں ان کی حاملہ اہلیہ پیج اور ان کی بیٹی شامل ہیں۔بی بی سی نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے مزید تبصرے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ہیلی گذشتہ چند مہینوں میں وفات پانے والے دوسرے ریسلر ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ریسلنگ سٹار بینجمن سیٹرلی، جو ریسلنگ شائقین میں ’پیک‘ کے نام سے جانے جاتے تھے، ستمبر میں 40 برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔ان کی وفات کی وجہ بھی اس وقت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔جمعے کے روز امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں واقع ایکنز فورڈ ایرینا میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ میں ہیلی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔شو کا آغاز ان کی یاد میں روایتی 10 گھنٹیوں کی سلامی سے کیا گیا جبکہ ان کے ساتھی کینیڈین ریسلر کیون اوونز نے حاضرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اوونز نے اپنے بازو پر ’برونسن‘ کے نام کی پٹی باندھی ہوئی تھی۔ اوونز نے کہا کہ ہیلی کو ریسلنگ سے بے حد لگاؤ تھا۔انھوں نے کہا کہ ’مجھے پورا یقین ہے کہ رنگ میں پرفارم کرنے سے بڑھ کر وہ اپنے خاندان سے محبت کرتے تھے۔ آج رات اگر اس سانحے سے کوئی سبق لیا جا سکتا ہے تو وہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں، ایک دوسرے سے محبت کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’برونسن، ہم خوش قسمت تھے کہ آپ ہمارے ساتھ تھے اور آپ کی کمی بہت محسوس کی جائے گی۔‘جارج فورمین کی وفات: چیمپیئن باکسر جنھیں یقین تھا کہ وہ محمد علی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیں گے’فلپ ہیوز کی موت کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا‘25 سالہ ٹینس کھلاڑی کا قتل، والد گرفتار: ’رادھیکا کچن میں گِری ہوئی تھی اور پستول ڈرائنگ روم میں پڑی تھی‘میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر ہلاکریسلنگ کی دنیا کی معروف شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر انھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ریٹائرڈ 16 مرتبہ عالمی چیمپیئن رِک فلیئر نے لکھا کہ ’ہم نے اپنے شعبے کا ایک اور ساتھی بہت جلد کھو دیا۔‘ڈائمنڈ ڈلاس پیج لکھتے ہیں کہ ’برونسن ریڈ کی وفات کی خبر سن کر مجھے گہرا صدمہ پہنچا۔ مجھے فوراً ایڈی کی یاد آ گئی۔ یہ بہت افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں ان کے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ہیں۔‘واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر ایڈی گوریرو، جنھیں ’لاٹینو ہیٹ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، 2005 میں 38 برس کی عمر میں دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گئے تھے۔دوسری جانب آسٹریلوی ریسلر برینڈن ونک، جو ڈیوک ہینسن کے نام سے معروف ہیں، نے ایکس پر لکھا ’میں آپ سے محبت کرتا ہوں، جرمین۔‘ریسلنگ سے متعلق میڈیا اداروں کے مطابق ہیلی رواں کو ماہ کے آغاز میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول ایونٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ہیلی نے اس ایونٹ میں کسی مقابلے میں حصہ نہیں لیا تھا، تاہم ایونٹ کے دوران کی ایک اور ریسلر کے ساتھ رنگ کے باہر ایک چھوٹی سی جھڑپ دکھائی گئی تھی جس کے دوران انھیں سٹیج سے نیچے پھینکا گیا تھا اور وہ نیچے رکھی میزوں سے جا ٹکرائے تھے۔ہیلی نے اپنے کیریئر کا آغاز آزاد ریسلنگ سرکٹ میں جونا راک اور جے راک کے ناموں سے کیا تھا، جس کے بعد انھوں نے 2019 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ معاہدہ کیا۔2021 میں انھیں کمپنی سے فارغ کر دیا گیا تھا، تاہم ایک سال بعد وہ واپس آئے اور اپنی وفات تک ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستہ رہے۔ 2024 میں انھوں نے آندرے دی جائنٹ میموریل بیٹل رائل جیتی تھی۔برونسن ریڈ اور اوبا فیمی کی لڑائی میں کیا ہوا تھا؟سات نومبر کو ریاض کے اے این بی ارینا میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا کراؤن جیول ایونٹ ہوا تھا جہاں ہیلی آکری مرتبہ سکرین پر دکھائی دیے تھے۔یہ ایونٹ ایک ایسے وقت میں ہوا جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے ہو رہے تھے۔اس ایونٹ میں ان کا کوئی مقابلہ شیڈول نہیں تھا تاہم وہ اپنے گروپ ویژن کے ساتھ وہاں موجود تھے۔ ان کے ساتھی ریسلر برون بریکر اور آسٹن تھیوری کا پینٹا اور جیوون ایونز سے مقابلے تھا۔اس مقابلے کے دوران ڈبلیو ڈلیو ای کے ایک اور ریسلر اوبا فیمی وہاں پہنچتے ہیں اور ہیلی کے ساتھ لڑائی کے دوران وہ انھیں سٹیج سے اٹھا کر نیچے میزوں پر پھینک دیتے ہیں۔اس ایونٹ کے بعد کمپنی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کچھ طبی وجوہات کے باعث ہیلی کو سعودی عرب میں ہی رکنا پڑا ہے۔ہیلی کے موت کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے ریسلنگ فینز اوبی فیمی اور برونسن ریڈ کی لڑائی کی ویڈیو شیئر کرتے نظر آئے۔کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ اوبا ٹھیک طرح سے برونسن کو پھینک نہ پائے جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔ایک ایکس صارف اس موقع کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ جب اوبا نے برونسن ریڈ کوپھینکا تو وہ میز کے بیچوں بیچ گرنے کے بجائے کونے سے ٹکرائے جس سے انھیں چوٹیں آئی۔کئی صارفین اوبا کا دفاع کرتے بھی نظر آئے۔ایک صارف کھتے ہیں کہ لوگ جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اوبا فیمی اس واقعے کے ذمہ دار ہیں، وہ بے بنیاد بات کر رہے ہیں۔’مے ینگ کی عمر 77 برس تھی جب ڈڈلی بوائز نے انھیں سٹیج سے میز پر پاور بمپ کیا تھا۔ اس کے علاوہ انڈرٹیکر اور مک فولی کے درمیان پنجرے سے گرنے والا مشہور مقابلہ، یا شین میکموہن کی انتہائی خطرناک چھلانگیں، کہیں زیادہ خطرناک تھیں۔‘ان کا کہنا ہے تھا کہ اوبا فیمی اور برونسن کے درمیان ہونے والی لڑائی بالکل بھی غیر معمولی یا حد سے زیادہ خطرناک نہیں تھی۔ ’یہ مناسب اونچائی سے میز پر گرنے والا ایک معمول کا ریسلنگ موو تھا۔‘’اسے براہِ راست دیکھنے والے شاید ہی یہ سوچتے کہ کچھ غلط ہوا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اوبا نے برونسن کو سر کے بل گرا دیا ہو۔‘BBC World Service کی نئی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔'BBC News اردو' ایڈیشن کا انتخاب کریں اور نیوز الرٹس، تحقیقاتی اور تفصیلی رپورٹس، سب کچھ ایک ہی جگہ پر حاصل کریں۔نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ریسلر برونسن ریڈ کی ’طبی پیچیدگیوں‘ کے باعث موت، مگر ریاض میں ہونے والی لڑائی کیوں زیرِ بحث ہے؟

میسی اور رونالڈو ایک ٹیم میں! فٹبال شائقین کے لیے بڑی خوشخبری

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر 38 سال کی عمر میں چل بسے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ ، پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

’ٹیم صرف ایسی پیشکش پر بیچیں گے جسے رد کرنا مشکل ہو‘: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو وضاحت کیوں کرنا پڑی؟

میدان میں حریف، نماز میں ایک صف۔۔ پاکستانی اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا خوبصورت انداز

’دل تو چاہتا ہے کہ اسے ہی قومی ٹیم بنا دیا جائے‘: پاکستان اے کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی اور مداحوں کی خواہش

’وہ ایک ہفتے تک مجھ سے ناراض رہے‘: مکی آرتھر نے سنچری کے باوجود بابر اعظم پر تنقید کیوں کی؟

سری لنکا اے نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے ہرا کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

پی سی بی کا ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

پاکستان کے رانا عرفان اسنوکر ورلڈ کپ کے چیمپئن بن گئے

فیفا کا ڈیٹا ہیک، اعلیٰ حکام کے مالی اور قانونی ریکارڈ تک رسائی

بابر اعظم کا پاکستانی صحافیوں کو انٹرویو سے انکار، سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کا سخت ردعمل

ایلوپیشیا کا سامنا: ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار تھییا ہیل نے براہِ راست نشریات میں سر منڈوا لیا

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے بارہویں ایڈیشن کے لیے شان ٹیٹ کو ہیڈ کوچ بنا دیا

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی