بانجھ پن کے سوال پر مایا خان کی بے تکی ہنسی۔۔ نادیہ خان کی بات پر صارفین بھی قائل ہوگئے


"ایسے سوالات تو ہمارے کلینک میں روزانہ آتے ہیں، یہ کوئی ممنوع موضوع نہیں۔ میرے لیے یہ عام سی بات ہے۔ لیکن جس انداز میں جویریہ اور مایا نے ردعمل دیا، وہ یقیناً مناسب نہیں تھا۔" "پہلی بار نادیہ خان نے دل کی بات کی" "یہ طنز کا نہیں، ہمدردی کا وقت تھا۔" یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو حال ہی میں نادیہ خان کے جویریہ اور مایا پر تنقید کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ رمضان ٹرانسمیشن میں جویریہ سعود کی میزبانی میں چلنے والی نشریات میں ایک کالر نے اپنی اولاد نہ ہونے کی پریشانی بیان کرتے ہوئے ماہر غذائیت حنا انیس سے مشورہ مانگا، مگر جیسے ہی اس نے سوال کیا، میزبان جویریہ اور مایا خان بنا کسی وجہ کے قہقہے مارتی رہیں، گویا کسی لطیفے پر گفتگو ہو رہی ہو۔ View this post on Instagram A post shared by Irfanistan 🧿 | content creator (@irfanistan) یہ منظر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور دل رکھنے والوں کے لیے تکلیف دہ بن گیا۔ نادیہ خان نے اس واقعے کو اپنے مارننگ شو میں زیر بحث لاتے ہوئے نہ صرف مایا اور جویریہ کی غیر حساسیت پر سخت تنقید کی بلکہ وہ لمحہ دوبارہ یاد دلا کر واضح کیا کہ بانجھ پن جیسے مسائل پر مذاق نہیں کیا جا سکتا۔ "جویریہ سعود اور مایا خان کا کالر کے سوال پر بے ساختہ قہقہہ سمجھ سے بالاتر تھا، وہ لمحہ مزاحیہ نہیں بلکہ تکلیف دہ تھا۔ ایک شخص بانجھ پن جیسے حساس مسئلے پر راہنمائی مانگ رہا تھا، مگر اس کی فکرمندی کا مذاق اڑایا گیا۔" نادیہ خان کی حق گوئی نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ صارفین نے ان کے مؤقف کو خوب سراہا۔ رمضان جیسے روحانی مہینے میں، جب سکرینز پر ہدایت اور حساسیت بانٹی جاتی ہے، ایسے لمحات سوالیہ نشان بن جاتے ہیں۔ یہ واقعہ ایک یاد دہانی ہے کہ کیمرے کے سامنے بھی انسانیت نہ بھولیں، کیونکہ ہر قہقہے کے پیچھے کوئی دکھا ہوا دل چھپ سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’متاثر نہیں کیا‘، شرمیلا ٹیگور پوتے ابراہیم کی پہلی فلم سے ناخوش

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

اکشے کمار نے سلمان خان کے متعلق بڑی بات کہہ دی

ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا

بالی ووڈ اداکاراؤں کی جائیداد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

حرا مانی کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

کیا آپ ماں کی گود میں مسکراتے اس پیارے سے بچے کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا مشہور اداکار بن جائے گا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، سلمان خان کو ایک اور دھمکی

بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سلمان خان کے بارے میں نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی