ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان


سینئر اداکارہ، مبصر و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر انڈیا میں کام کے لیے اپنی راہ ہموار کروانے کے لیے بھارتی ’پبلک ریلیشن‘ (پی آر) پر وقت ضائع کر رہی ہیں۔ نادیہ خان نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی ٹی وی پروگرام میں ہانیہ عامر سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے لیے راہ ہموار کرنے کے معاملے پر بات کی۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ ہانیہ عامر جلد ہی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر بھارت میں اپنے کام کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے وہاں کی پی آر سے کام لے رہی ہیں۔ ان کے مطابق ہانیہ عامر کو بھارتی پی آر کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وہ انڈین پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں۔ان کی بات کے دوران پروگرام میں موجود عتیقہ اوڈھو اور سعدیہ امام نے بھی کہا کہ ہانیہ عامر کی طرح سجل علی بھی ایک فلم بھارت میں کر کے بیٹھ گئیں۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، اس سے اچھا ہے کہ وہ یہاں پر توجہ دے کر کام کریں۔انہوں نے اپنے تجزیے کے دوران کہا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی ہیں لیکن وہ بھارتی پی آر پر اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔پروگرام کے دوران فواد خان کی آنے والی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ پر بھی تبصرہ کیا گیا کہ اس پر بھارت میں احتجاج شروع ہوگئے ہیں، اس لیے ہانیہ عامر کو بھی بھارتی پی آر کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ نادیہ خان کی جانب سے ہانیہ عامر کے دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کام کرنے کی خبر سے قبل بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی یہ خبریں پھیلی تھیں کہ ہانیہ عامر جلد ہی کسی بھارتی فلم میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر ممکنہ طور پر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ’سردار جی تھری‘ میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے اداکارہ یا گلوکار نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کو میوزک کنسرٹس سمیت دیگر مواقع پر سوشل میڈیا پر ملتے بھی دیکھا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’متاثر نہیں کیا‘، شرمیلا ٹیگور پوتے ابراہیم کی پہلی فلم سے ناخوش

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

اکشے کمار نے سلمان خان کے متعلق بڑی بات کہہ دی

ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا

بالی ووڈ اداکاراؤں کی جائیداد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

حرا مانی کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

کیا آپ ماں کی گود میں مسکراتے اس پیارے سے بچے کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا مشہور اداکار بن جائے گا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، سلمان خان کو ایک اور دھمکی

بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سلمان خان کے بارے میں نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی