کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی


مشہور کامیڈی ڈرامہ فرنچائز ’کھچڑی‘ کی تیسری فلم کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ معروف بالی ووڈ پروڈیوسر جمن داس مجیتھیا نے مشہور مزاحیہ فلم سیریز ’کھچڑی‘ کے تیسرے حصے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جو 2027 میں ریلیز ہوگی۔یہ اعلان انہوں نے ہدایتکارہ و میزبان فرح خان کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران کیا، جہاں وہ ’کھچڑی‘ کی پچیس سالہ شاندار تاریخ کو یاد کر رہے تھے۔جمن داس نے بتایا کہ ’کھچڑی‘ کا آغاز 2002 میں ایک ٹی وی شو کے طور پر ہوا تھا، جس نے اپنی انوکھے مزاح اور دلچسپ کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دل جیت لیے۔ اب 25 سال مکمل ہونے پر، اس فرنچائز کا تیسرا حصہ 2027 میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پہلی فلم Khichdi: The Movie کو ایک بار پھر ریلیز کیا جائے گا، اور یہ ریلیز ہنسی کے عالمی دن یعنی 4 مئی 2025 کو ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، تاکہ شائقین ایک بار پھر اس کلاسک فلم سے لطف اندوز ہو سکیں۔’کھچڑی 3‘ کی خبر نے اُن مداحوں کو پُرجوش کردیا ہے جو اس مزاحیہ ڈرامے سے بچپن کی یادیں رکھتے ہیں اور اب وہ ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کرداروں کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’متاثر نہیں کیا‘، شرمیلا ٹیگور پوتے ابراہیم کی پہلی فلم سے ناخوش

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

اکشے کمار نے سلمان خان کے متعلق بڑی بات کہہ دی

ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا

بالی ووڈ اداکاراؤں کی جائیداد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

حرا مانی کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

کیا آپ ماں کی گود میں مسکراتے اس پیارے سے بچے کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا مشہور اداکار بن جائے گا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، سلمان خان کو ایک اور دھمکی

بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سلمان خان کے بارے میں نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی