متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ


بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے مہنگے سپر اسٹار وجے تھلاپتھی نے مودی سرکار کے متنازع وقف بل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ساؤتھ انڈین فلموں کے میگا سپر اسٹار وجے تھلاپتھی نے اپنی سیاسی جماعت تملگا ویٹری کالیگم کی جانب سے بھارتی سپریم کورٹ میں وقف بل کو چیلنج کدیا۔اپنی جماعت کے صدر ہونے کی حیثیت سے اداکار وجے تھلاپتھی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ یہ بل مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ یاد رہے کہ ماہ رمضان میں وجے تھلاپتھی نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روزہ رکھا، ان کے ساتھ افطاری کی اور نماز بھی پڑھی تھی۔جس پر یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ شاید وجے تھلاپتھی جو ایک عیسائی ہیں، اسلام قبول کرنے والے ہیں تاہم اداکار کی جانب سے ایسا کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا۔خیال رہے کہ وجے تھلاپتھی کے علاوہ وقف بل 2025ء کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی، سماج وادی پارٹی، جمعیت علمائے ہند سمیت متعدد مسلم ارکان نے چیلنج کیا ہے۔علاوہ ازیں مودی سرکار کے اس متنازع بل کے خلاف تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ سمیت متعدد جماعتوں کے ہندو اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے بھی عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’متاثر نہیں کیا‘، شرمیلا ٹیگور پوتے ابراہیم کی پہلی فلم سے ناخوش

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

اکشے کمار نے سلمان خان کے متعلق بڑی بات کہہ دی

ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا

بالی ووڈ اداکاراؤں کی جائیداد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

حرا مانی کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

کیا آپ ماں کی گود میں مسکراتے اس پیارے سے بچے کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا مشہور اداکار بن جائے گا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، سلمان خان کو ایک اور دھمکی

بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سلمان خان کے بارے میں نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی