’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی


بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکی ملی ہے، جس کے بعد ان کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق پیر کو دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹرانپسورٹ ڈیپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر پر بھجوایا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ ’گلیکسی اپارٹمنٹس میں واقع ان کے گھر میں گھس کر انہیں قتل کیا جائے گا اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑایا جائے گا۔‘پولیس نے دھمکی دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سلمان خان کو اس سے قبل بھی بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں مل چکی ہیں، جبکہ پچھلے سال باندرہ میں ان کے گھر پر فائرنگ بھی کی گئی۔ادکار کو پچھلے چند سال سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ کالے ہرن کا شکار بتائی ہے اور اس کی بنا پر 1998 میں اداکار کو مقدمے کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔کالے ہرن کو مذہبی طور پر بشنوئی کمیونٹی مقدس سمجھتی ہے۔2024 میں موصول ہونے والی ایک دھمکی میں سلمان خان کو کہا گیا تھا کہ وہ مندر کا دورہ کریں اور کالے ہرن کے شکار پر عوامی سطح پر معافی مانگیں یا پھر پانچ کروڑ روپے ادا کریں۔اسی طرح 30 اکتوبر کو اداکار کو ایک بار پھر ایک شخص کی طرف سے دھمکی دی گئی اور دو کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔پچھلے برس جعلی شناخت کے ذریعے ان کے فارم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔اسی طرح 2023 میں مبینہ طور پر گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے بھجوائی گئی ایک ای میل بھی موصول ہوئی تھی جبکہ 2022 میں ان کے والد کو گھر کے قریب پارک کے بینچ سے ایک دھمکی آمیز خط ملا تھا۔اس کے بعد اداکار نے اسلحہ رکھنے کا لائسنس بھی حاصل کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق تازہ دھمکی کے بعد اداکار کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔حال ہی میں سلمان خان نے ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’خدا نے جتنی عمر لکھی ہے، بس اتنی ہی رہے گی۔‘ان کا کہنا تھا کہ دھمکیوں کے بعد وہ اب بہت کم سفر کرتے ہیں اور گھر سے فلم کے سیٹ اور وہاں سے سیدھے گھر پہنچتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’متاثر نہیں کیا‘، شرمیلا ٹیگور پوتے ابراہیم کی پہلی فلم سے ناخوش

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

اکشے کمار نے سلمان خان کے متعلق بڑی بات کہہ دی

ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا

بالی ووڈ اداکاراؤں کی جائیداد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

حرا مانی کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

کیا آپ ماں کی گود میں مسکراتے اس پیارے سے بچے کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا مشہور اداکار بن جائے گا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، سلمان خان کو ایک اور دھمکی

بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سلمان خان کے بارے میں نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی