سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا


ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 روز قبل ممبئی پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر سلمان خان کو گھر میں گھس کر انہیں جان سے ماردینے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑادینے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس کے بعد ممبئی پولیس نے شکایت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے شخص کو بھارتی شہر وڈوڈارا سے گرفتار کیا تھا۔26 سالہ ملزم کی گرفتاری نمبر کو ٹریس کرکے عمل میں لائی گئی اور ملزم کا تعلق گجرات سے ہے۔ دوران تفتیش ثابت ہوا کہ ملزم کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں جس کے بعد اسے نوٹس جاری کر کے رہا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں،گزشتہ برس سلمان خان کے اسی گھر پر بشنوئی گینگ سے منسلک شوٹرز نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد اداکار کے گھر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔گزشتہ 2 سالوں میں سلمان خان کو 5 ویں مرتبہ جان سے مار دینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’متاثر نہیں کیا‘، شرمیلا ٹیگور پوتے ابراہیم کی پہلی فلم سے ناخوش

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

اکشے کمار نے سلمان خان کے متعلق بڑی بات کہہ دی

ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا

بالی ووڈ اداکاراؤں کی جائیداد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

حرا مانی کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

کیا آپ ماں کی گود میں مسکراتے اس پیارے سے بچے کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا مشہور اداکار بن جائے گا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، سلمان خان کو ایک اور دھمکی

بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سلمان خان کے بارے میں نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی