
میں غصے کی بہت تیز ہوں جس کی وجہ سے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ غصے کے وقت الماریوں اور دروازے سب کے لاک توڑ دیتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے یہ سب ٹھیک بھی کرنا آتا ہے‘۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ میں غصہ بچوں کے اسکول سے آنے سے پہلے کرتی ہوں لیکن اگر پھر بھی کبھی بچوں کی موجودگی میں مجھے یا مانی کو غصہ آجائے تو میں یا پھر مانی گھر سے باہر چلے جاتے ہیں‘۔حرا مانی نے مزید کہا کہ ’میں صبح 9 بجے اپنے کام پر جاتی ہوں اور رات 10 بجے گھر واپس آتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ان دنوں میرے گھر کے سارے دروازے سلامت ہیں‘۔ مجھے غصہ زیادہ اس وقت آتا ہے جب میں کام نہ کروں، اسی لیے مجھے مانی کہتے ہیں تم کام کرو کیوں کہ جب تم کام نہیں کرتی تو عجیب عورت ہوجاتی ہو‘۔