صحت مند روٹین، انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی اپنے دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟


انڈیا کی طاقتور جوڑی انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی ویسے تو اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب ہیں ہی لیکن صحت مند اور متوازن طرزِ زندگی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے بیٹسمین وراٹ کوہلی اپنے دن کا آغاز ایک مخصوص روٹین کے ساتھ کرتے ہیں جو شاید ان کی کامیاب زندگی کا راز بھی ہے۔وارٹ کوہلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صبح چھ بجے اٹھتے ہیں اور ان کی اور اہلیہ انوشکا شرما کی ترجیح یہی ہوتی ہے کہ دن کی شروعات کسی مشروب سے کی جائے۔اس کے لیے وہ دونوں گرم پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پیتے ہیں جو ویسے بھی معدے کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے وراٹ کوہلی کو صبح کے وقت ورزش کرتے ہوئے دکھایا تھا جس میں وہ کارڈیو پر بھی بہت زیادہ زور دیتے ہیں۔وراٹ گہرے سانس لینے کی مشق بھی کرتے ہیں جو پھیپھڑوں کے لیے ہی نہیں بلکہ فوکس لانے اور ذہنی سکون کے لیے بھی ضروری سمجھی جاتی ہے۔  جبکہ انوشکا بھی کبھی اپنے شوہر کو ان کی ورزش کی روٹین میں جوائن کر لیتی ہیں۔انوشکا شرما کی ورزش میں فٹنس کی مشق کے علاوہ یوگا بھی شامل ہے جو وہ باقاعدگی کے ساتھ کرتی ہیں۔ناشتے کے لیے وراٹ اور کوہلی فروٹ اور سبزیوں پر مبنی غذا کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ وراٹ کوہلی کے ناشتے میں اکثر پھل، جو کا دلیہ اور انڈے شامل ہوتے ہیں۔ انوشکا شرما کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کئی ماہ تک ایک ہی ڈش کھا سکتی ہیں اور اس سے وہ قطعاً بور نہیں ہوتیں۔اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں رات کا کھانا ساڑھے پانچ بجے کھا لیا جاتا ہے جو انہیں صبح جلدی اٹھنے اور اپنے دن کا آغاز صحت مندانہ انداز میں کرنے میں مدد دیتا ہے۔انوشکا شرما نے ایک انٹرویو میں یہ بھی بتایا تھا کہ اگرچہ ان کا اور وراٹ کوہلی کا شیڈیول مختلف ہے لیکن وہ دونوں سخت روٹین کے مطابق چلتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں اور دونوں ایک ہی وقت پر سوتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’متاثر نہیں کیا‘، شرمیلا ٹیگور پوتے ابراہیم کی پہلی فلم سے ناخوش

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

اکشے کمار نے سلمان خان کے متعلق بڑی بات کہہ دی

ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا

بالی ووڈ اداکاراؤں کی جائیداد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

حرا مانی کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

کیا آپ ماں کی گود میں مسکراتے اس پیارے سے بچے کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا مشہور اداکار بن جائے گا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، سلمان خان کو ایک اور دھمکی

بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سلمان خان کے بارے میں نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی