کپل شرما دو کامیڈی فلموں کے ساتھ بڑی سکرین پر واپسی کے لیے تیار


انڈین کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر اپنی 2015 کی ہٹ فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ کے سیکوئل کے ساتھ۔ بڑی سکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس کامیڈی سیکوئل کو عباس، مستان پروڈیوس کر رہے ہیں اور انوکلپ گوسوامی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔امکان ہے کہ فلم 2025 کے وسط تک ریلیز ہوگی۔رپورٹ کے مطابق، کپل شرما نے ’کس کس کو پیار کروں 2‘ کے بعد ایک اور کامیڈی فلم پر کام کر رہے ہیں۔اس فلم وہ نیتو کپور اور ردھیما کپور کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انٹرٹینمنٹ ویب سائیٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے اپنے اس پراجیکٹ کے لیے وزن کم کیا ہے، جسے آشیش آر موہن ڈائریکٹ کریں گے، جو ’کھلاڑی 786‘ کے لیے جانے جاتے ہیں۔یہ مکمل طور پر ایک کامیڈی فلم ہوگی، جس کی شوٹنگ اپریل کے وسط میں چندی گڑھ میں ساتھ شروع کی جائے گی، جس کے بعد لمبی شوٹنگ کا شیڈول ہوگا۔ فلم کا نام فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے، لیکن اسے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ آنے والی کامیڈی فلم ایک انسیمبل پراجیکٹ ہے، جس میں نیتو کپور اور ردھیما کپور ساہنی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ فلم ردھیما کپور ساہنی کی بڑے پردے پر پہلی فلم ہوگی، اور وہ اپنی انٹری کامیڈی فلم کے ذریعے کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ نیتو کپور فلم میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جو فلم کے مزاحیہ ماحول میں ایک کلیدی عنصر کے طور پر سامنے آئیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’متاثر نہیں کیا‘، شرمیلا ٹیگور پوتے ابراہیم کی پہلی فلم سے ناخوش

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

اکشے کمار نے سلمان خان کے متعلق بڑی بات کہہ دی

ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا

بالی ووڈ اداکاراؤں کی جائیداد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

حرا مانی کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

کیا آپ ماں کی گود میں مسکراتے اس پیارے سے بچے کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا مشہور اداکار بن جائے گا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، سلمان خان کو ایک اور دھمکی

بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سلمان خان کے بارے میں نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی