نیتو کپور کی انسٹا گرام پوسٹ پر مداح رنجیدہ


بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور نے اپنے آنجہانی شوہر و اداکار رشی کپور کے ساتھ ایک تھرو بیک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو رنجیدہ کر دیا۔  بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور کے ساتھ اپنی منگنی کی تصویر شیئر کی ہے۔نیتو کپور نے اسٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’آج کے دن 1979 میں منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے،‘ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ نیتو اور رشی کپور نے 22 جنوری 1980 میں شادی کی، اور دو بچوں کے والدین بنے جو بالی ووڈ سپر اسٹار اداکار رنبیر کپور اور ردھیما کپور ساہنی ہے۔اپنے وقت کے سب سے پیارے جوڑے میں سے ایک بننے والے اس جوڑے نے 70 اور 80 کی دہائی میں امر اکبر انتھونی، کھیل کھیل میں، رفو چکر، کبھی کبھی، بےشرم، اور بہت سی ہٹ فلموں کے ساتھ سلور اسکرین پر راج کیا۔رشی کپور، جنہیں اکثر بالی ووڈ کے اصلی چاکلیٹ بوائے کے طور پر سراہا جاتا ہے، بوبی، چاندنی، کرز، اور متعدد دیگر جیسی فلموں میں ناقابل فراموش کردار ادا کرکے بے پناہ شہرت حاصل کی۔اداکار رشی کپور خون کے کینسر کے ساتھ دو سال کی جنگ کے بعد 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی آخری فلم، شرما جی نمکین تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’متاثر نہیں کیا‘، شرمیلا ٹیگور پوتے ابراہیم کی پہلی فلم سے ناخوش

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

اکشے کمار نے سلمان خان کے متعلق بڑی بات کہہ دی

ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا

بالی ووڈ اداکاراؤں کی جائیداد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

حرا مانی کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

کیا آپ ماں کی گود میں مسکراتے اس پیارے سے بچے کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا مشہور اداکار بن جائے گا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، سلمان خان کو ایک اور دھمکی

بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سلمان خان کے بارے میں نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی