تم لوگوں کا کوئی دین ایمان ہے کہ نہیں۔۔ مدینہ میں نکاح کے بعد ہلدی نائٹ؟ عمر شہزاد کی انگلی پکڑائی کی رسم کی ویڈیو نے صارفین کو آگ بگولہ کردیا


"بھائی یہی سب کرنا تھا تو مدینے میں نکاح کیوں کر آئے، عمرے کا ہی خیال کر لیتے!" "کچھ دن پہلے پارسا بنے پھرتے تھے، اب بالی وڈ اسٹائل میں ہلدی نائٹ؟ کوئی دین ایمان ہے کہ نہیں؟" یہ وہ جملے ہیں جو ان دنوں سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار و ماڈل عمر شہزاد کے نکاح اور شادی کی تقریبات پر خوب گردش کر رہے ہیں۔ ایک طرف تو ان کا مدینہ منورہ میں ہونے والا نکاح روحانیت کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا، لیکن دوسری جانب ان کے شادی کی دیگر تقریبات نے جیسے پوری فضا کا رنگ ہی بدل دیا اور یہی تضاد لوگوں کو ناگوار گرز رہا ہے۔ عمر شہزاد، جنہوں نے ماڈلنگ کی دنیا سے شہرت حاصل کی اور پھر اپنی وجاہت کے بل پر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، اب ایک اور نئی پہچان کے ساتھ خبروں میں ہیں فروری 2025 کے آخر میں انہوں نے اچانک سوشل میڈیا پر عمرے کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ اپنی اہلیہ شانزے لودھی کے ساتھ نظر آئے۔ اور پھر سب کو حیران کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں نے مدینے میں نکاح کیا ہے۔ بلاشبہ اس اعلان پر کئی لوگوں نے دعائیں دیں، نیک تمنائیں کیں، لیکن پھر جو ہوا، اس نے سارے جذبات بدل دیے۔ View this post on Instagram A post shared by uptoday.pk (@uptodaypk) مدینے جیسے مقدس شہر میں نکاح کے بعد جیسے ہی عمر شہزاد کی ’ہلدی نائٹ‘ کی جھلکیاں منظر عام پر آئیں، سوشل میڈیا کا پارہ چڑھ گیا۔ رقص، قہقہے، رسمیں، اور وہ تمام مناظر جو ایک روایتی، بلکہ بالی وڈ اسٹائل شادی کا حصہ ہوتے ہیں سب کچھ وہی تھا، بس ماحول مدینے کی روحانی فضا سے اب مکمل مختلف ہو چکا تھا۔ اسی دوران ان کی انگلی پکڑائی کی رسم کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے جس میں نامحرم کی جانب سے ہاتھ پکڑنا مداحوں کو سخت ناگوار گزر رہا ہے۔ ایک طرف لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر شادی سادگی سے مدینے میں کرنی تھی تو پھر یہ بعد کی تقریبات کیوں؟ تو دوسری طرف کچھ لوگوں کا مؤقف ہے کہ نکاح کا روحانی پہلو اپنی جگہ، لیکن خوشی کا اظہار کرنا بھی ہر جوڑے کا حق ہے۔ عمر شہزاد نے اب تک ان تنقیدوں کا کوئی جواب نہیں دیا، لیکن ان کی وائرل ویڈیوز خود ایک طویل کہانی سنا رہی ہیں ۔ ایک ایسی کہانی جس میں ایک مقدس آغاز کو شو بز کی چمک میں کہیں دھندلا سا دیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’متاثر نہیں کیا‘، شرمیلا ٹیگور پوتے ابراہیم کی پہلی فلم سے ناخوش

متنازع وقف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج، وجے تھلاپتھی کا تہلکہ

اکشے کمار نے سلمان خان کے متعلق بڑی بات کہہ دی

ہانیہ عامر پی آر پر وقت ضائع کر رہی ہیں، نادیہ خان

سلمان خان کو دھمکی دینے والا شخص گرفتاری کے بعد رہا

بالی ووڈ اداکاراؤں کی جائیداد سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

حرا مانی کا خود سے متعلق بڑا انکشاف

ایسے لوگوں کی عزت نہیں کرسکتا جو۔۔ رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر کیوں بھڑک اٹھے؟

کیا آپ ماں کی گود میں مسکراتے اس پیارے سے بچے کو پہچانتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑا ہو کر اتنا مشہور اداکار بن جائے گا

نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، اداکار سلمان خان کو ایک اور دھمکی

’گھر میں گُھس کے ماریں گے‘، سلمان خان کو ایک اور دھمکی

بالی ووڈ سے متعلق رندیپ ہودا کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

سلمان خان کے بارے میں نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی