پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی


ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آٹھویں منٹ میں ندیم احمد نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم بھارت نے 22ویں منٹ میں ابھیشیک اور 24ویں منٹ میں نیلکانٹا کے گولز کی بدولت مقابلے میں واپسی کی۔ دوسرے ہاف میں بھارت کے سکھجیت اور راجندر نے مزید دو گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری مضبوط بنائی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان ابوبکر محمود اور معین شکیل نے پینلٹی کارنرز پر گول کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا، تاہم قومی ٹیم ایک گول کے فرق سے شکست سے نہ بچ سکی۔ میچ میں پاکستانی گول کیپر علی رضا نے کئی یقینی گول بچا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مقابلے میں برقرار رکھا۔ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کپتان اور دو اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں نے غیرمعمولی ہمت، عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عالمی معیار کی نیدرلینڈز ٹیم کو شکست دینے والی بھارتی ٹیم کے خلاف پاکستان کا جاندار مقابلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی ہاکی کا مستقبل روشن اور امید افزا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

چیئرمین پی سی بی کا ہمدردانہ اقدام، کینسر میں مبتلا صحافی کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے جاری

ملتان انڈر 19 کیمپ: 31 کھلاڑیوں کی فٹنس اور لائف سٹائل پر خصوصی فوکس

فارمیٹ کی بنیاد پر سینٹرل کانٹریکٹ: عاقب جاوید نے پی سی بی کے نئے پلان کی تفصیلات بتا دیں

شکستوں کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ، مینٹور اور کپتان میں اختلافات کی خبریں

شاداب خان کا لنکاشائر سے معاہدہ، وٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل

نسیم شاہ کے مشورے کھیل کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، عبید شاہ

دورۂ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ سے قبل پاکستان ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا

پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026: عہدیداران کا تقرر

کروڑوں روپے معاوضے، نتائج صفر، پاکستان ویمن ٹیم پر سوالات اٹھ گئے

پاکستانی پرچم غلط دکھانے پر ایف آئی ایچ کی باضابطہ معذرت

پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی

کورین ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

میسی: 10 سال قبل ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کے ریکارڈ تک کا سفر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی