کروڑوں روپے معاوضے، نتائج صفر، پاکستان ویمن ٹیم پر سوالات اٹھ گئے


آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم کے اندرونی معاملات اور ناکامیوں کی وجوہات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے معاوضے اور بہتر مراعات حاصل کرنے کے باوجود بعض کھلاڑیوں کی توجہ کارکردگی کے بجائے گروپ بندی اور اندرونی سیاست پر مرکوز رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند سینئر کھلاڑی کوچز کو جوابدہ ہونے سے گریزاں رہیں جبکہ ایک گروہ کوچنگ اسٹاف کے گیم پلان پر عملدرآمد سے بھی انکاری تھا۔ ذرائع کے مطابق جب کوچز نے بہتر کارکردگی کا مطالبہ کیا تو بعض کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چند سینئر کھلاڑی نئی آنے والی کرکٹرز کو اپنے اثر و رسوخ میں لانے کی کوشش کرتی رہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بعض کھلاڑیوں کی جانب سے یہ تاثر بھی دیا گیا کہ ہم نے تو رہنا ہے، کوچز نے چلے جانا ہے، جس سے ڈریسنگ روم کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویمن کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس کی تمام کیٹیگریز میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا، جبکہ ایمرجنگ پلیئرز کی حوصلہ افزائی کے لیے نئی کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی تاہم ان اقدامات کے باوجود ٹیم کے نتائج میں خاطر خواہ بہتری نہ آسکی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ ایونٹ ابھی جاری ہے، اس لیے اس مرحلے پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح ٹورنامنٹ کے بعد ٹور رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس کی روشنی میں ضروری فیصلے اور اقدامات کیے جائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

چیئرمین پی سی بی کا ہمدردانہ اقدام، کینسر میں مبتلا صحافی کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے جاری

ملتان انڈر 19 کیمپ: 31 کھلاڑیوں کی فٹنس اور لائف سٹائل پر خصوصی فوکس

فارمیٹ کی بنیاد پر سینٹرل کانٹریکٹ: عاقب جاوید نے پی سی بی کے نئے پلان کی تفصیلات بتا دیں

شکستوں کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ، مینٹور اور کپتان میں اختلافات کی خبریں

شاداب خان کا لنکاشائر سے معاہدہ، وٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل

نسیم شاہ کے مشورے کھیل کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، عبید شاہ

دورۂ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ سے قبل پاکستان ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا

پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026: عہدیداران کا تقرر

کروڑوں روپے معاوضے، نتائج صفر، پاکستان ویمن ٹیم پر سوالات اٹھ گئے

پاکستانی پرچم غلط دکھانے پر ایف آئی ایچ کی باضابطہ معذرت

پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی

کورین ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

میسی: 10 سال قبل ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کے ریکارڈ تک کا سفر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی