دورۂ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ سے قبل پاکستان ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے قبل جاری ریڈ بال کیمپ سے تشویشناک خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں جہاں متعدد اہم کھلاڑی انجری مسائل کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ فٹنس مسائل کے باعث ان کے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے منتخب نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی انجری سے ریکوری پر کام جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کے ممکنہ متبادل کے طور پر ایک مڈل آرڈر بیٹر کو ریڈ بال کیمپ میں طلب کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی انجری کا شکار ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ ذرائع کے مطابق کپتان سلمان علی آغا اور شان مسعود بھی انجری کا شکار رہے، تاہم اب دونوں کی حالت بہتر ہے اور وہ بتدریج ریکوری کی جانب گامزن ہیں۔ انجری مسائل کے باعث سلیکٹرز کو ٹیسٹ اسکواڈ میں معمول سے زیادہ تبدیلیاں کرنا پڑ سکتی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد رضوان کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کا ریڈ بال کیمپ اس وقت لاہور میں جاری ہے، جہاں کھلاڑی آج ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سینیریو میچ کھیلیں گے تاکہ دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

چیئرمین پی سی بی کا ہمدردانہ اقدام، کینسر میں مبتلا صحافی کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے جاری

ملتان انڈر 19 کیمپ: 31 کھلاڑیوں کی فٹنس اور لائف سٹائل پر خصوصی فوکس

فارمیٹ کی بنیاد پر سینٹرل کانٹریکٹ: عاقب جاوید نے پی سی بی کے نئے پلان کی تفصیلات بتا دیں

شکستوں کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ، مینٹور اور کپتان میں اختلافات کی خبریں

شاداب خان کا لنکاشائر سے معاہدہ، وٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل

نسیم شاہ کے مشورے کھیل کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، عبید شاہ

دورۂ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ سے قبل پاکستان ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا

پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026: عہدیداران کا تقرر

کروڑوں روپے معاوضے، نتائج صفر، پاکستان ویمن ٹیم پر سوالات اٹھ گئے

پاکستانی پرچم غلط دکھانے پر ایف آئی ایچ کی باضابطہ معذرت

پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی

کورین ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

میسی: 10 سال قبل ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کے ریکارڈ تک کا سفر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی