ملتان انڈر 19 کیمپ: 31 کھلاڑیوں کی فٹنس اور لائف سٹائل پر خصوصی فوکس


ملتان میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا سکلز اور ڈویلپمنٹ کیمپ جاری ہے، جس میں 31 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا دفاعی چیمپئن ہے اور ٹائٹل کا دفاع کرنا ٹیم کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی جسمانی، ذہنی، ٹیکنیکل اور ٹیکٹیکل تیاری کے ساتھ ساتھ ان کے لائف سٹائل اور مجموعی ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ہیڈ کوچ کے مطابق، ٹیم کا روڈ میپ بالکل واضح ہے جس میں پہلے انگلینڈ کا دورہ اور پھر ایشیا کپ ہدف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے سے نوجوان کھلاڑیوں کے تجربے میں اضافہ ہوگا اور یہ دورہ ان کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ شاہد انور نے واضح کیا کہ ٹیم کا اصل ہدف آئندہ انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنا ہے، جس میں ابھی 18 ماہ باقی ہیں اور اسی کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کیمپ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیمپ میں موجود سپورٹ سٹاف کھلاڑیوں کے سکلز اور فٹنس کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے، جبکہ چار انڈر 19 کھلاڑی اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) کے کیمپ میں بھی مصروف ہیں۔ شاہد انور کا کہنا تھا کہ ان کا بنیادی مقصد پاکستان سینئر ٹیم کے لیے بہترین کھلاڑی تیار کرنا ہے اور وہ پہلے ہی علی رضا، سمیر منہاس، فرحان یوسف اور عبدل سبحان جیسے کھلاڑی پاکستان کرکٹ کو دے چکے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

چیئرمین پی سی بی کا ہمدردانہ اقدام، کینسر میں مبتلا صحافی کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے جاری

ملتان انڈر 19 کیمپ: 31 کھلاڑیوں کی فٹنس اور لائف سٹائل پر خصوصی فوکس

فارمیٹ کی بنیاد پر سینٹرل کانٹریکٹ: عاقب جاوید نے پی سی بی کے نئے پلان کی تفصیلات بتا دیں

شکستوں کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ، مینٹور اور کپتان میں اختلافات کی خبریں

شاداب خان کا لنکاشائر سے معاہدہ، وٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل

نسیم شاہ کے مشورے کھیل کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، عبید شاہ

دورۂ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ سے قبل پاکستان ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا

پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026: عہدیداران کا تقرر

کروڑوں روپے معاوضے، نتائج صفر، پاکستان ویمن ٹیم پر سوالات اٹھ گئے

پاکستانی پرچم غلط دکھانے پر ایف آئی ایچ کی باضابطہ معذرت

پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی

کورین ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

میسی: 10 سال قبل ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کے ریکارڈ تک کا سفر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی