نسیم شاہ کے مشورے کھیل کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، عبید شاہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پوڈکاسٹ کی 85ویں قسط جاری کردی گئی ہے، جس میں نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ نے شرکت کر کے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ پوڈکاسٹ کے دوران عبید شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری ریڈ بال کیمپ میں اپنی شرکت اور وہاں ملنے والی تربیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آئندہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سیزن کے لیے اپنی تیاریوں اور حکمت عملی کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔ پاکستان شاہینز کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وہاں کے تجربے کو اپنے کیریئر کے لیے انتہائی مفید قرار دیا، جبکہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کے تجربے کو بھی اپنے کھیل میں بہتری کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔ عبید شاہ نے اپنے بڑے بھائی اور قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسیم شاہ سے مسلسل سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ان کے مشورے کھیل کو نکھارنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ گفتگو کے اختتام پر نوجوان فاسٹ بولر نے مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اہم اہداف سے بھی آگاہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

چیئرمین پی سی بی کا ہمدردانہ اقدام، کینسر میں مبتلا صحافی کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے جاری

ملتان انڈر 19 کیمپ: 31 کھلاڑیوں کی فٹنس اور لائف سٹائل پر خصوصی فوکس

فارمیٹ کی بنیاد پر سینٹرل کانٹریکٹ: عاقب جاوید نے پی سی بی کے نئے پلان کی تفصیلات بتا دیں

شکستوں کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ، مینٹور اور کپتان میں اختلافات کی خبریں

شاداب خان کا لنکاشائر سے معاہدہ، وٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل

نسیم شاہ کے مشورے کھیل کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، عبید شاہ

دورۂ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ سے قبل پاکستان ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا

پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026: عہدیداران کا تقرر

کروڑوں روپے معاوضے، نتائج صفر، پاکستان ویمن ٹیم پر سوالات اٹھ گئے

پاکستانی پرچم غلط دکھانے پر ایف آئی ایچ کی باضابطہ معذرت

پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی

کورین ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

میسی: 10 سال قبل ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کے ریکارڈ تک کا سفر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی