پاکستانی پرچم غلط دکھانے پر ایف آئی ایچ کی باضابطہ معذرت


پاکستان اور بھارت کے درمیان ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے میچ کے دوران پاکستانی قومی پرچم غلط انداز میں دکھائے جانے کے معاملے پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے باضابطہ معذرت کر لی۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران پاکستانی پرچم غلط دکھایا گیا، جس پر ادارہ پاکستان سے غیر مشروط معذرت خواہ ہے۔ فیڈریشن نے اس واقعے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اپنے طریقہ کار اور انتظامی اقدامات کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا۔ ایف آئی ایچ نے مزید کہا کہ اس غلطی سے پاکستانی ٹیم، شائقین اور عوام کی دل آزاری ہوئی، جس پر وہ دلی معذرت پیش کرتی ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے بھی باضابطہ طور پر معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں ایسی کسی کوتاہی سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’آپ رونالڈو کو ایک سینٹی میٹر جگہ دیں وہ آپ کا کھیل ختم کر دیں گے‘

چیئرمین پی سی بی کا ہمدردانہ اقدام، کینسر میں مبتلا صحافی کے علاج کے لیے 10 لاکھ روپے جاری

ملتان انڈر 19 کیمپ: 31 کھلاڑیوں کی فٹنس اور لائف سٹائل پر خصوصی فوکس

فارمیٹ کی بنیاد پر سینٹرل کانٹریکٹ: عاقب جاوید نے پی سی بی کے نئے پلان کی تفصیلات بتا دیں

شکستوں کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول کشیدہ، مینٹور اور کپتان میں اختلافات کی خبریں

شاداب خان کا لنکاشائر سے معاہدہ، وٹالٹی بلاسٹ کے بقیہ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل

نسیم شاہ کے مشورے کھیل کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، عبید شاہ

دورۂ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ سے قبل پاکستان ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا

پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026: عہدیداران کا تقرر

کروڑوں روپے معاوضے، نتائج صفر، پاکستان ویمن ٹیم پر سوالات اٹھ گئے

پاکستانی پرچم غلط دکھانے پر ایف آئی ایچ کی باضابطہ معذرت

پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دے دی

کورین ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

میسی: 10 سال قبل ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کے ریکارڈ تک کا سفر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی