والد کی دو شادیاں اور گھر میں روز جھگڑے! فردوس جمال نے اپنے بچپن کے حیران کن قصے سنادیے


"میرے والد نے دو شادیاں کی تھیں اور ہم تقریباً 10 بہن بھائی تھے۔ دونوں بیویوں میں والد کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ والد ایک بیوی کے گھر جاتے تو دوسری رونا دھونا شروع کردیتی تھی۔ میں بچپن سے یہ سب دیکھتا آیا ہوں، اسی لیے ڈرامہ کیا ہوتا ہے، یہ مجھے گھر سے ہی سمجھ آگیا تھا۔" پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اپنے بچپن اور خاندانی زندگی سے متعلق ایسے دلچسپ انکشافات کیے ہیں جنہوں نے ان کی اداکاری کے پیچھے چھپی ایک غیر معمولی کہانی سامنے رکھ دی ہے۔ حال ہی میں واسع چوہدری کے پروگرام 'گپ شپ' میں شرکت کے دوران فردوس جمال نے بتایا کہ ان کی اداکاری میں دلچسپی پیدا ہونے کی ایک بڑی وجہ ان کے والد تھے، جو بچپن میں انہیں فلمیں دکھانے لے جایا کرتے تھے۔ یوں کم عمری سے ہی ان کے دل میں فلموں اور اداکاری کا شوق پیدا ہوگیا تھا۔ پشتون خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار نے بتایا کہ ان کے والد کی دو بیویاں تھیں اور گھر میں تقریباً 10 بہن بھائی تھے۔ دونوں بیویوں کے درمیان شوہر کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اکثر اختلافات ہوتے رہتے تھے، جنہیں وہ بچپن سے قریب سے دیکھتے آئے تھے۔ فردوس جمال کے مطابق جب ان کے والد ایک بیوی کے پاس جاتے تو دوسری ناراض ہوجاتی اور رونا دھونا شروع کردیتی۔ گھر میں پیش آنے والے ایسے واقعات نے انہیں انسانی جذبات، رویوں اور رشتوں کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کا موقع دیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے اندر ڈرامائی کرداروں کو سمجھنے اور نبھانے کی صلاحیت پیدا ہونے میں بچپن کے ان تجربات کا بھی اہم کردار رہا۔ ایک طرف والد کے ساتھ فلمیں دیکھنے کا شوق تھا تو دوسری طرف گھر کے حالات نے انہیں حقیقی زندگی کے مختلف جذبات سے روشناس کرایا۔ یاد رہے کہ فردوس جمال کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اور تجربہ کار اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے طویل فنی سفر میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کرکے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ وہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بے باک بیانات کی وجہ سے بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جمانجی 4 کا ٹریلر ریلیز، ڈوائن جانسن پھر ایکشن میں

شادی ٹوٹنے سے کیسے بچ سکتی ہے؟ احسن خان نے میاں بیوی کو اہم مشورہ دے دیا

تین شیروں کے سامنے عالیہ بھٹ کو شادی کی پیشکش! رنبیر کپور نے کہانی سنا دی

18 سال بعد مارول میں پاکستانی اداکار فاران طاہر کی واپسی، ولن کے روپ میں جلوہ گر

سیف علی خان کا 800 کروڑ کا محل، جس کی بنیاد میں چھپی ہے محبت کی کہانی

کراچی کی جیل میں قید ہونے سے قبل آزادی کے آخری لمحے: حنا الطاف کا ویڈیو پیغام

میری ماں نے ہماری خاطر اپنے سر کے بال اور بھنویں تک منڈوا دی تھیں، گووندا

اسراء عائشہ اور زیب خان کے نکاح کے بعد عمر کے فرق پر نئی بحث چھڑ گئی

ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو 5 سال قید کی سزا، اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد

مشہور کرائم سیریز 'سی آئی ڈی' کے ڈائریکٹر برجیندر پال سنگھ چل بسے

میرے بچے اپنے بابا کو وائس میسج بھیجتے رہے، مگر جواب دینے والا کوئی نہیں تھا، شوہر کی موت کا ذکر کرتے ہوئے عبیل جاوید آبدیدہ

’غیر ضروری آرا اور تبصرے‘: رشمیکا مندانا کی شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو بحث کا موضوع کیوں بنی؟

'اب نہ کسی سے مقابلے کی فکر، نہ کوئی بے چینی!' ہمایوں سعید نے زندگی میں سکون آنے کی اصل وجہ بتادی

ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں

والد کی دو شادیاں اور گھر میں روز جھگڑے! فردوس جمال نے اپنے بچپن کے حیران کن قصے سنادیے

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی