اسراء عائشہ اور زیب خان کے نکاح کے بعد عمر کے فرق پر نئی بحث چھڑ گئی


پاکستان کے مقبول ریئلٹی شو تماشا سیزن 5 سے شہرت حاصل کرنے والی اسراء عائشہ اور زیب خان نے اچانک نکاح کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ دونوں نے اپنی سادہ اور نجی نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد مبارک بادوں کے ساتھ ان کی عمروں کے فرق پر بھی بحث شروع ہوگئی۔ اسراء عائشہ اور زیب کی دوستی کا آغاز تماشا کے گھر میں ہوا تھا، جہاں دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب نظر آتے تھے۔ شو کے دوران ان کی اچھی دوستی کو دیکھتے ہوئے مداح اکثر انہیں ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کرتے تھے۔ تاہم کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ دوستی اتنی جلدی ازدواجی رشتے میں بدل جائے گی۔ اسراء عائشہ نے پروگرام کے دوران متعدد بار بتایا تھا کہ وہ کرکٹر ہیں اور ان کی عمر 21 سال ہے، جبکہ زیب خان کی عمر 30 سال سے کچھ زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان تقریباً 13 سال کے مبینہ فرق کو لے کر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Ammara Salahuddin (@ammaraedits98) نکاح کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد جہاں بڑی تعداد میں مداحوں نے نئے جوڑے کو مبارک باد دی اور ان کی خوشیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں بعض صارفین نے اسراء کی بتائی گئی عمر پر شک ظاہر کیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان عمر کا فرق زیادہ ہے جبکہ دیگر کے نزدیک یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے جس پر غیر ضروری تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ فی الحال دونوں کی عمروں سے متعلق سوشل میڈیا پر کیے جانے والے ذاتی دعووں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی تاہم اسراء اور زیب کا نکاح ریئلٹی شو کے مداحوں کے درمیان گفتگو کا موضوع بنا ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جمانجی 4 کا ٹریلر ریلیز، ڈوائن جانسن پھر ایکشن میں

شادی ٹوٹنے سے کیسے بچ سکتی ہے؟ احسن خان نے میاں بیوی کو اہم مشورہ دے دیا

تین شیروں کے سامنے عالیہ بھٹ کو شادی کی پیشکش! رنبیر کپور نے کہانی سنا دی

18 سال بعد مارول میں پاکستانی اداکار فاران طاہر کی واپسی، ولن کے روپ میں جلوہ گر

سیف علی خان کا 800 کروڑ کا محل، جس کی بنیاد میں چھپی ہے محبت کی کہانی

کراچی کی جیل میں قید ہونے سے قبل آزادی کے آخری لمحے: حنا الطاف کا ویڈیو پیغام

میری ماں نے ہماری خاطر اپنے سر کے بال اور بھنویں تک منڈوا دی تھیں، گووندا

اسراء عائشہ اور زیب خان کے نکاح کے بعد عمر کے فرق پر نئی بحث چھڑ گئی

ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو 5 سال قید کی سزا، اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد

مشہور کرائم سیریز 'سی آئی ڈی' کے ڈائریکٹر برجیندر پال سنگھ چل بسے

میرے بچے اپنے بابا کو وائس میسج بھیجتے رہے، مگر جواب دینے والا کوئی نہیں تھا، شوہر کی موت کا ذکر کرتے ہوئے عبیل جاوید آبدیدہ

’غیر ضروری آرا اور تبصرے‘: رشمیکا مندانا کی شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو بحث کا موضوع کیوں بنی؟

'اب نہ کسی سے مقابلے کی فکر، نہ کوئی بے چینی!' ہمایوں سعید نے زندگی میں سکون آنے کی اصل وجہ بتادی

ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں

والد کی دو شادیاں اور گھر میں روز جھگڑے! فردوس جمال نے اپنے بچپن کے حیران کن قصے سنادیے

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی