میری ماں نے ہماری خاطر اپنے سر کے بال اور بھنویں تک منڈوا دی تھیں، گووندا


ہماری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب گھر کے حالات بہت خراب ہوگئے تھے اور شدید غربت کا سامنا کرنا پڑا۔ میری والدہ جب روزگار کی تلاش میں گھر سے نکلنے لگیں تو میرے والد نے انہیں خبردار کیا کہ ان کی خوبصورتی کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اس کے بعد میری ماں نے اپنے سر کے بال ہی نہیں بلکہ بھنویں تک منڈوا دیں اور درویشوں جیسا لباس پہن کر کام کی تلاش میں نکلنے لگیں۔ جس ماں نے اپنے بچوں اور خاندان کے لیے اتنی بڑی قربانیاں دی ہوں اس کا بیٹا آج لوگوں کی باتوں اور تنقید سے کیسے متاثر ہوسکتا ہے؟‘ بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دنوں کو یاد کرتے ہوئے والدہ نرملا دیوی کی ایسی قربانی کا ذکر کیا ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے تھے۔ اپنی مزاحیہ اداکاری، رقص اور کامیاب فلموں سے لاکھوں دل جیتنے والے گووندا کی زندگی ہمیشہ آسائشوں سے بھرپور نہیں رہی۔ اداکار نے بتایا کہ شہرت اور کامیابی حاصل کرنے سے پہلے ان کے خاندان کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا یہاں تک کہ گھر کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ ان حالات میں ان کی والدہ جو خود ایک باصلاحیت کلاسیکی گلوکارہ اور اداکارہ تھیں نے خاندان کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے کام تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم شوہر کی جانب سے ممکنہ خطرات کے بارے میں خبردار کیے جانے کے بعد انہوں نے اپنی ظاہری شخصیت ہی بدل ڈالی تاکہ غیر ضروری توجہ سے محفوظ رہ سکیں۔ گووندا کے مطابق والدہ کی جدوجہد اور قربانیوں نے ان کی شخصیت پر گہرا اثر چھوڑا۔ یہی وجہ ہے کہ آج جب لوگ ان کی ذاتی زندگی یا پیشہ ورانہ معاملات پر تنقید کرتے ہیں تو وہ ان باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے کیونکہ انہوں نے اپنے گھر میں اس سے کہیں زیادہ سخت حالات دیکھے ہیں۔ واضح رہے کہ گووندا کی والدہ نرملا دیوی بھارتی فلمی دنیا اور کلاسیکی موسیقی سے وابستہ معروف شخصیت تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کیا اور 1996 میں انتقال کرگئیں۔ گووندا کے اس انکشاف نے ان کی کامیابی کے پیچھے موجود خاندانی جدوجہد اور ایک ماں کی قربانیوں کا ایک ایسا پہلو سامنے لایا ہے جو ان کی فلمی شہرت سے بالکل مختلف ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جمانجی 4 کا ٹریلر ریلیز، ڈوائن جانسن پھر ایکشن میں

شادی ٹوٹنے سے کیسے بچ سکتی ہے؟ احسن خان نے میاں بیوی کو اہم مشورہ دے دیا

تین شیروں کے سامنے عالیہ بھٹ کو شادی کی پیشکش! رنبیر کپور نے کہانی سنا دی

18 سال بعد مارول میں پاکستانی اداکار فاران طاہر کی واپسی، ولن کے روپ میں جلوہ گر

سیف علی خان کا 800 کروڑ کا محل، جس کی بنیاد میں چھپی ہے محبت کی کہانی

کراچی کی جیل میں قید ہونے سے قبل آزادی کے آخری لمحے: حنا الطاف کا ویڈیو پیغام

میری ماں نے ہماری خاطر اپنے سر کے بال اور بھنویں تک منڈوا دی تھیں، گووندا

اسراء عائشہ اور زیب خان کے نکاح کے بعد عمر کے فرق پر نئی بحث چھڑ گئی

ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو 5 سال قید کی سزا، اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد

مشہور کرائم سیریز 'سی آئی ڈی' کے ڈائریکٹر برجیندر پال سنگھ چل بسے

میرے بچے اپنے بابا کو وائس میسج بھیجتے رہے، مگر جواب دینے والا کوئی نہیں تھا، شوہر کی موت کا ذکر کرتے ہوئے عبیل جاوید آبدیدہ

’غیر ضروری آرا اور تبصرے‘: رشمیکا مندانا کی شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو بحث کا موضوع کیوں بنی؟

'اب نہ کسی سے مقابلے کی فکر، نہ کوئی بے چینی!' ہمایوں سعید نے زندگی میں سکون آنے کی اصل وجہ بتادی

ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں

والد کی دو شادیاں اور گھر میں روز جھگڑے! فردوس جمال نے اپنے بچپن کے حیران کن قصے سنادیے

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی