سیف علی خان کا 800 کروڑ کا محل، جس کی بنیاد میں چھپی ہے محبت کی کہانی


بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا پٹودی محل اپنی شان و شوکت، تاریخی اہمیت اور شاہی روایات کے باعث خاص شہرت رکھتا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس محل کی مالیت تقریباً 800 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے تاہم اس کی اصل پہچان اس سے وابستہ خاندانی تاریخ اور محبت کی داستان ہے۔ ہریانہ کے علاقے پٹودی میں واقع اس تاریخی عمارت کو ’ابراہیم کوٹھی‘ بھی کہا جاتا ہے۔ محل کی تعمیر سیف علی خان کے دادا، نواب محمد افتخار علی خان پٹودی نے کروائی تھی جو ایک معروف کرکٹر بھی تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھوپال کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی بیگم ساجدہ سلطان سے شادی طے ہونے کے بعد انہوں نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے شاہی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئی اور شاندار رہائش گاہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ محل کا نقشہ برطانوی ماہرِ تعمیرات رابرٹ ٹور رسل نے تیار کیا، جبکہ کارل مالٹے وان ہائنز نے بھی اس منصوبے میں حصہ لیا۔ اس عمارت میں یورپی طرزِ تعمیر کے ساتھ مقامی روایات کی جھلک بھی نمایاں ہے۔ تقریباً 10 ایکڑ پر پھیلے اس محل میں لگ بھگ 150 کمرے ہیں جن میں سات بیڈ رومز، سات ڈریسنگ رومز، کھیلوں کے لیے مخصوص کمرے اور ایک وسیع ڈائننگ ہال شامل ہیں۔ سرسبز باغات، کشادہ لان، سوئمنگ پول، بلند چھتیں اور دیدہ زیب فانوس اس کی شاہانہ خوبصورتی کو مزید بڑھاتے ہیں۔ یہ محل گروگرام سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ سیف علی خان کے والد اور سابق بھارتی کرکٹ کپتان منصور علی خان پٹودی کی وفات کے بعد یہ محل نیم رانا ہوٹلز گروپ کو لیز پر دے دیا گیا تھا۔ بعد ازاں سیف علی خان نے 2014 میں لیز ختم کروا کر اس تاریخی جائیداد کا انتظام دوبارہ اپنے خاندان کے حوالے کر دیا۔ اداکار کے مطابق، فلموں سے حاصل ہونے والی آمدنی نے انہیں اپنا خاندانی گھر واپس حاصل کرنے میں مدد دی۔ اس طرح یہ محل ایک مرتبہ پھر پٹودی خاندان کے زیرِ انتظام آگیا۔ پٹودی محل صرف شاہی رہائش گاہ ہی نہیں بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بھی ایک اہم مقام ہے۔ یہاں ویر زارا، رنگ دے بسنتی، منگل پانڈے، میرے برادر کی دلہن جیسی فلموں اور ویب سیریز تانڈو کی شوٹنگ بھی کی جا چکی ہے۔ آج یہ محل اپنی تاریخی وراثت، منفرد تعمیراتی انداز اور فلمی دنیا سے تعلق کے باعث توجہ کا مرکز ہے۔ اس کی داستان میں شاہی روایات کے ساتھ ایک خاندان کی تاریخ اور اپنے ورثے کو دوبارہ حاصل کرنے کی کہانی بھی شامل ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جمانجی 4 کا ٹریلر ریلیز، ڈوائن جانسن پھر ایکشن میں

شادی ٹوٹنے سے کیسے بچ سکتی ہے؟ احسن خان نے میاں بیوی کو اہم مشورہ دے دیا

تین شیروں کے سامنے عالیہ بھٹ کو شادی کی پیشکش! رنبیر کپور نے کہانی سنا دی

18 سال بعد مارول میں پاکستانی اداکار فاران طاہر کی واپسی، ولن کے روپ میں جلوہ گر

سیف علی خان کا 800 کروڑ کا محل، جس کی بنیاد میں چھپی ہے محبت کی کہانی

کراچی کی جیل میں قید ہونے سے قبل آزادی کے آخری لمحے: حنا الطاف کا ویڈیو پیغام

میری ماں نے ہماری خاطر اپنے سر کے بال اور بھنویں تک منڈوا دی تھیں، گووندا

اسراء عائشہ اور زیب خان کے نکاح کے بعد عمر کے فرق پر نئی بحث چھڑ گئی

ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو 5 سال قید کی سزا، اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد

مشہور کرائم سیریز 'سی آئی ڈی' کے ڈائریکٹر برجیندر پال سنگھ چل بسے

میرے بچے اپنے بابا کو وائس میسج بھیجتے رہے، مگر جواب دینے والا کوئی نہیں تھا، شوہر کی موت کا ذکر کرتے ہوئے عبیل جاوید آبدیدہ

’غیر ضروری آرا اور تبصرے‘: رشمیکا مندانا کی شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو بحث کا موضوع کیوں بنی؟

'اب نہ کسی سے مقابلے کی فکر، نہ کوئی بے چینی!' ہمایوں سعید نے زندگی میں سکون آنے کی اصل وجہ بتادی

ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں

والد کی دو شادیاں اور گھر میں روز جھگڑے! فردوس جمال نے اپنے بچپن کے حیران کن قصے سنادیے

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی