تین شیروں کے سامنے عالیہ بھٹ کو شادی کی پیشکش! رنبیر کپور نے کہانی سنا دی


"ایک طرف تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر تین شیر موجود تھے اور دوسری طرف میری شیرنی عالیہ میرے سامنے کھڑی تھیں۔ میں گھٹنوں کے بل بیٹھا اور ان سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ یہ میری زندگی کے سب سے خوبصورت اور یادگار لمحات میں سے ایک تھا۔" بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی محبت کی کہانی میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ بھی شامل ہے جس کے بارے میں جان کر مداح حیران رہ گئے۔ رنبیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عالیہ کو کسی ریسٹورنٹ یا خوبصورت ہوٹل میں نہیں بلکہ افریقہ کے ایک جنگل میں شادی کی پیشکش کی تھی، جہاں کچھ ہی فاصلے پر تین شیر بھی موجود تھے۔ اداکار نے یہ قصہ مشہور ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ میں سنایا، جہاں وہ اپنی فلم ’رامائن‘ کی ٹیم کے ساتھ مہمان بن کر پہنچے تھے۔ رنبیر کے مطابق انہوں نے کینیا کے مشہور جنگلاتی علاقے ماسائی مارا میں عالیہ کو سرپرائز دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس مقصد کے لیے وہ پہلے ہی انگوٹھی اپنے ساتھ لے گئے تھے اور اپنے ڈرائیور سے کہہ رکھا تھا کہ کسی مناسب مقام پر گاڑی روک دے تاکہ وہ عالیہ کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے دل کی بات کہہ سکیں۔ اس رومانوی قصے میں دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب رنبیر نے بتایا کہ شادی کی پیشکش کے دوران تین شیر بھی ان سے کچھ فاصلے پر موجود تھے۔ یہ سن کر شو کے میزبان امیتابھ بچن نے ہنستے ہوئے کہا کہ اتنے یادگار لمحے کا کوئی تصویری ثبوت بھی ہونا چاہیے تھا۔ رنبیر نے اس لمحے کو اپنی زندگی کی حسین یادوں میں سے ایک قرار دیا، جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ رنبیر اور عالیہ کی قربتیں 2018 میں فلم ’براہمسترا‘ کے دوران بڑھیں اور وقت کے ساتھ ان کا رشتہ محبت میں بدل گیا۔ کئی سال ایک دوسرے کو جاننے کے بعد دونوں نے 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں اپنے گھر پر ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جمانجی 4 کا ٹریلر ریلیز، ڈوائن جانسن پھر ایکشن میں

شادی ٹوٹنے سے کیسے بچ سکتی ہے؟ احسن خان نے میاں بیوی کو اہم مشورہ دے دیا

تین شیروں کے سامنے عالیہ بھٹ کو شادی کی پیشکش! رنبیر کپور نے کہانی سنا دی

18 سال بعد مارول میں پاکستانی اداکار فاران طاہر کی واپسی، ولن کے روپ میں جلوہ گر

سیف علی خان کا 800 کروڑ کا محل، جس کی بنیاد میں چھپی ہے محبت کی کہانی

کراچی کی جیل میں قید ہونے سے قبل آزادی کے آخری لمحے: حنا الطاف کا ویڈیو پیغام

میری ماں نے ہماری خاطر اپنے سر کے بال اور بھنویں تک منڈوا دی تھیں، گووندا

اسراء عائشہ اور زیب خان کے نکاح کے بعد عمر کے فرق پر نئی بحث چھڑ گئی

ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو 5 سال قید کی سزا، اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد

مشہور کرائم سیریز 'سی آئی ڈی' کے ڈائریکٹر برجیندر پال سنگھ چل بسے

میرے بچے اپنے بابا کو وائس میسج بھیجتے رہے، مگر جواب دینے والا کوئی نہیں تھا، شوہر کی موت کا ذکر کرتے ہوئے عبیل جاوید آبدیدہ

’غیر ضروری آرا اور تبصرے‘: رشمیکا مندانا کی شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو بحث کا موضوع کیوں بنی؟

'اب نہ کسی سے مقابلے کی فکر، نہ کوئی بے چینی!' ہمایوں سعید نے زندگی میں سکون آنے کی اصل وجہ بتادی

ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں

والد کی دو شادیاں اور گھر میں روز جھگڑے! فردوس جمال نے اپنے بچپن کے حیران کن قصے سنادیے

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی