خیبرپختونخوا میں صف ماتم بچھی ہے وزیراعظم حساب مانگ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی


سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صف ماتم بچھی ہے، پورا صوبہ سوگ میں ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں صوبائی حکومت 417ارب روپے کا حساب دے۔پریس کانفرنس میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ملک کے اداروں سے کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں، حکومت ملک میں یکجہتی چاہتی ہے یا انتشار ؟ ملک میں صاف وشفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ان کی ذمہ داری صاف و شفاف الیکشن ہیں یا من پسند نتائج ؟ من پسند نتائج کا ٹارگٹ دیا جا رہا ہے ایسا ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، اگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہیں ہوئے توالیکشن کمیشن کی ساکھ بہت متاثر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فیصلہ کریں سیاسی انتقام لینا ہے یا اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینی ہے، دو چیزیں بیک وقت نہیں چل سکتیں، ایف آئی آر زکاٹی جا رہی ہیں، شیخ رشید اور فواد چودھری پر بھی مقدمہ درج ہوا، وزیراعظم کی بے حسی پر تعجب اور افسوس ہوا ہے، میں صف ماتم بچھی ہے، پورا صوبہ سوگ میں ہے اور وزیراعظم کہتے ہیں صوبائی حکومت 417 ارب روپے کا حساب دے، حساب دینے سے کوئی نہیں کتراتا، پوری قوم 20 سال سےدہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔یہ بھی پڑھیں: ہماری حکومت کو ایک سازش اور مداخلت کے ذریعے رخصت کیا گیا، ہماری حکومت کو ہٹا کرامپورٹڈ حکومت کو مسلط کر دیا گیا، جائزہ لیں ان 9 ماہ کے دوران دہشتگردی بڑھی یا کم ہوئی؟ پچھلے9 بماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، موجود حکومت کی ترجیحات بدل گئی ہیں، حکومت کی ترجیحات میں معیشت اور دہشتگردی نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا قومی نہیں ذاتی ہے۔نوازشریف وزیراعظم اور شہبازشریف پنجاب کے وزیرعلیٰ تھے، کیا پنجاب کی پولیس پر جو خرچ ہوا اس کا حساب دینے کو تیار ہیں؟ آپ کی نگرانی میں جو ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ ہوئیں کیا اس کا حساب دینے کو تیار ہیں، ضرب عضب بہت کامیاب آپریشن تھا، پوری قوم نے افواج کیساتھ تعاون کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

درآمدی سامان کی کسٹمر ویلیو کم، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کتنے سستے؟

انڈیا پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا رابطہ، ’خودمختاری کا دفاع کریں گے‘

بھارت نیوٹرل انکوائری سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

انڈیا نے اگر پہل کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیراعظم اوراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی الزامات بے بنیاد قرار

اسٹارلنک لائسنس کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

سی ڈی اے افسران کیخلاف ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں،بیرسٹر گوہر

بھارت نے کچھ کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اسحاق ڈار

انڈین آرمی کے حاضر سروس آفیسرز پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پنجاب کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں نئے بلدیاتی نظام پر تنازع، ’یہ اقتدار بیوروکریسی کو سونپ رہے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی