
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کوہاٹ زون کی کارروائی میں گرفتار ہونے والوں کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔لیبیا کشتی حادثہ،جاں بحق 13 نوجوانوں کا تعلق ضلع کرم کے ایک ہی گائوں سے نکلاملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان رواں ماہ لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ملزمان نے شہزاد حسین نامی شہری کو یورپ بھجوانے کے لیے 37 لاکھ روپے جبکہ دیگر متعدد متاثرین سے بھاری رقوم وصول کیں۔موریطانیہ کشتی حادثہ ، تارکین پر مزید پیسوں کیلئے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشافملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فون بھی برآمد کر لے گئے ہیں، حکام نے ملزمان کے زیر استعمال 3 بینک اکائونٹس منجمد کروا دیئے۔