کرم میں امدادی قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ


خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و نوش لے جانے والے امدادی قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا، حملہ آوروں نے ادویہ سے بھرے ٹرک کو لوٹ بھی لیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا، بیشتر ٹرکس کو ٹل روانہ کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرم کےعلاقہ اوچت کے مقام پر اشیائے خور و نوش لےجانے والےقافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق قافلے میں موجود ٹرک کو فائرنگ کانشانہ بنایاگیا، فائرنگ کے بعد قافلے میں شامل زیادہ تر ٹرک واپس ٹل روانہ کر دیے گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق امدادی قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے علی زئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور اکرم خان کا تعلق پشاور سے ہے، زخمی ڈرائیور نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ٹرک کا ٹائر پھٹا اور میں زخمی ہوگیا، پولیس نے گاڑی علاقے میں چھوڑنے کا کہہ کر ہسپتال روانہ کردیا جس کے بعد چار خیل کے علاقے میں مسلح افراد نے میرے ادویہ سے بھرے ٹرک کو لوٹ لیا۔عینی شاہدین نے بھی فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے امدادی سامان کی لوٹ مار کی تصدیق کردی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت اور ڈاڈ قمر میں 64 گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے جانی نقصان کا خدشہ ہے، فائرنگ کے پہلے واقعے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا، پولیس کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں نے حملہ آوروں پر شیلنگ شروع کردی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

رائٹ سائزنگ کیلئے مکمل پلان تیار کیا ہے: وزیر خزانہ

راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد بارش اور ژالہ باری

کرم میں 14دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ ، 30 لاکھ روپے مقرر

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے کمی کا امکان

نیوزی لینڈ سے شکست ، پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں سفر مشکل ، اگر مگر کا کھیل شروع

بانی پی ٹی آئی کو جس نے آفر کی اس کا نام بتا دیں، رانا ثنا اللہ

پنجاب حکومت کا آن لائن ایپ سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب

خاتون کے ’منہ میں ڈاکو کی کٹی ہوئی انگلی‘ جس نے پولیس کو ملزموں تک پہنچا دیا

طویل خشک موسم کے بعد مختلف شہروں میں بارش

کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، پاکستان کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے

چیمپئنز ٹرافی کے دوران سستے ٹکٹوں کی آفرز، جعلی پیغامات سے ڈیٹا کیسے چوری ہو سکتا ہے؟

’ہم بچوں سمیت بس کو اڑا دیں گے‘: پشاور سکول بس کی ہائی جیکنگ، جس کا اختتام اسلام آباد میں چھ گولیوں پر ہوا

ایف آئی اے کو ہزاروں شہریوں کے ’فنگر پرنٹس چوری کرنے والے صحافی‘ کی تلاش

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی