
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد قاسم کی خالی نشست پر پولنگ 8 مارچ کو ہو گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی 18 اور 19 فروری کو جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی اشاعت 20 فروری کو ہو گی۔نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 22 فروری کو مکمل کی جائے گی۔ اور کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل 25 فروری تک دائر کی جا سکتی ہے۔یہ بھی پڑھیں: بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا، نواز شریفالیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل 27 فروری کو اپیلوں کا فیصلہ کرے گا۔ اور نظرثانی شدہ فہرست 28 فروری کو جاری کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کے لیے دستبرداری کی آخری تاریخ یکم مارچ مقرر کی گئی ہے۔ پولنگ بلوچستان اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سینیٹر محمد قاسم نے پارٹی پالیسی کے خلاف 26ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے بعد نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔محمد قاسم 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اختر مینگل کی ہدایت پر مستعفیٰ ہو گئے تھے۔