ضلع خضدار میں لیویز کی چوکی پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ، چار اہلکار مارے گئے


بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز کی ایک چوکی پر نامعلوم شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں لیویز فورس کے چار جوان جان کی بازی ہار گئے۔لیویز کے مطابق واقعہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب خضدار سے تقریبا 40 کلومیٹر دور نال کے قریب سی پیک روڈ پر پیش آیا جہاں لیویز کی صنمد چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے اردو نیوز کو بتایا کہ 'دہشتگردوں نے لیویز کی چوکی کو نشانہ بنایا، چوکی پر تعینات لیویز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور بہادری سے مقابلہ کیا۔‘انہوں نے فائرنگ کے تبادلے میں لیوی فورس کے چار جوانوں کی موت تصدیق کی اور بتایا کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آوروں کو نقصان پہنچنے یا نہ پہنچنے کی ابھی معلومات نہیں تاہم خصدار اور قریبی علاقوں سے لیویز کی بھاری نفری علاقے کی طرف بھیج دی گئی۔لیویز کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں بلوچ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں خاص کر لیویز اور پولیس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔درجنوں مسلح افراد اچانک لیویز اور پولیس کے تھانوں اور چوکیوں پر حملہ کرکے اسلحہ چھین لیتے ہیں اور تھانوں اور چوکیوں کو نذرآتش کردیتے ہیں- پچھلے ہفتے نوشکی ،پنجگور اور کیچ میں لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے کیے گئے۔خضدار میں رواں سال جنوری میں تحصیل زہری میں 100 سے زائد مسلح افراد نے لیویز تھانے کو جلاکر اہلکاروں سے اسلحہ اور سرکاری گاڑیاں چھین لی تھیں، مزاحمت نہ کرنے پر لیویز کے 15 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا گیا۔ اس کے بعد مارچ میں خضدار کے علاقے اوور ناچ اور وڈھ کے علاقوں میں بھی اس طرز کے حملے کیے گئے۔ایسے حملوں کے دوران لیویز فورس کو مزاحمت نہ کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا- تاہم خضدار لیویز کے حکام کا کہنا ہے کہ تازہ حملے کے دوران لیویز اہلکاروں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہتھیار ڈالنے کی بجائے جان قربان کو ترجیح دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عید کب ہوگی، فیصلہ ہوگیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا فوجی ہیڈکوارٹر تہران کا دورہ، دوطرفہ دفاعی تعلقات پر گفتگو

پاکستان میں ذُوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون بروز سنیچر ہو گی

احتجاجی کال پر عوام نہیں نکلیں گے، پی ٹی آئی انتشارکا شکارہے: عرفان صدیقی

ریسکیو 1122 ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلہ،لوگوں میں شدید خوف و ہراس

پولی گراف ٹیسٹ کیا ہے اور عمران خان اِس سے انکار کیوں کر رہے ہیں؟

پنجاب پولیس افسران کے دفاتر سے کروڑوں روپے مالیت کے اسلحے غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب پولیس افسران کے دفاتر سے کروڑروپے مالیت کے اسلحے غائب ہونے کا انکشاف

مظفر آباد میں بادل پھٹ پڑا، کئی مکانات اور مسجد تباہ ہونے کی اطلاع

نیپرا، کراچی کیلئے بڑے سولرمنصوبےکی منظوری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

لائیو: اسلام آباد اور گرد و نواح میں شدید آندھی، ژالہ باری کا بھی امکان

وزیراعلی پنجاب نے لاہورمیں مویشی منڈی کا افتتاح کردیا

پولی گراف ٹیسٹ کیا ہے اور عمران خان اس سے انکار کیوں کر رہے ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی