ڈونلڈ ٹرمپ کی اربوں ڈالر کی ’گولڈن ڈُوم ڈیفنس شیلڈ‘، یہ منصوبہ ہے کیا؟


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  175 ارب ڈالر کی میزائل ڈیفنس شیلڈ ’گولڈن ڈُوم‘ کے اپنے منصوبے کی نئی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رؤئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو سپیس فورس کے جنرل مائیکل گیوٹلین کو اس منصوبے کی سربراہی سونپنے کا اعلان بھی کیا ہے۔امریکہ اس میزائل ڈیفنس شیلڈ کے ذریعے چین اور روس کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خطرات کا سدباب کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس جنوری میں اس پروگرام سے متعلق ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت ایسے سینکڑوں سیٹلائٹس کا نیٹ ورک قائم کرنا تھا جو آنے والے میزائل کا پتا لگانے، ان کا تعاقب کرنے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ امریکہ کی سپیس فورس کے جنرل مائیکل گیوٹلین اس منصوبے کے منتظم ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’گولڈن ڈُوم ہمارے وطن کی حفاظت کرے گا۔‘انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا نے بھی اس پروگرام کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان امریکی عہدے داروں کے ساتھ سکیورٹی اور معاشی تعلقات سے متعلق نئے منصوبے پر بات چیت کر رہے ہیں۔یہ بھی بتایا کہ کینیڈا نے بھی اس پروگرام کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ان مذاکرات میں نارتھ امریکن ایروسپیس ڈیفنس کمانڈ کی تقویت اور گولڈن ڈُوم جیسے پروگرامز زیربحث ہیں۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 175 ارب ڈالر کا یہ پروگرام ان کی مدتِ صدارت کے آخر یعنی جنوری 2029 تک فعال ہو جائے گا تاہم انڈسٹری کے ماہرین اس منصوبے کی تکمیل کے دورانیے اور لاگت سے متعلق زیادہ پُریقین نہیں ہیں۔‘انہوں نے امریکہ کے سابق صدر رونالڈ ریگن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کئی برس قبل رونالڈ ریگن یہ سسٹم قائم کرنا چاہا تھا لیکن اس وقت ان کے پاس ٹیکنالوجی نہیں تھی۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کا اشارہ اس خلائی ڈیفنس سسٹم کی جانب تھا جسے عام طور پر ’سٹار وارز‘ کہا جاتا ہے اور اسے صدر رونالڈ ریگن نے تجویز کیا تھا۔رواں ماہ کانگریس کے بجٹ آفس نے تخمینہ لگایا ہے کہ گولڈن ڈُوم پر دو دہائیوں میں 831 ارب ڈالر لاگت آئے گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)ڈونلڈ ٹرمپ کے ’گولڈن ڈُوم‘ کو بھی سیاسی مخالفت اور فنڈز سے متعلق غیریقینی کا سامنا ہے۔امریکہ کے سینٹر آف سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز سے وابستہ ٹام کراکو نے کہا کہ ’اس کا ڈیٹا پوائنٹ 175 ارب بتایا گیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اس کے لیے کتنی مدت درکار ہو گی۔ یہ غالباً 10 برس ہوں گے۔‘دوسری جانب رواں ماہ کانگریس کے بجٹ آفس نے تخمینہ لگایا ہے کہ گولڈن ڈُوم پر دو دہائیوں میں 831 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان کے ساتھ تناؤ، انڈیا نے جدید لڑاکا طیارے تیار کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی

یونان کشتی حادثہ: عدالت نے 17 کوسٹ گارڈز پر فرد جرم عائد کر دی

’قدیم ذائقہ‘، ترکیہ میں پانچ ہزار برس پرانی روٹی بنانے والی بیکری پر رش

پہلگام واقعہ ڈرامہ تھا،سابق بھارتی وزیر خارجہ نے سچ اگل دیا

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے

ہارورڈ یونیورسٹی: چین، انڈیا اور پاکستان کے طلبا کے مستقبل پر ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں کی لٹکتی تلوار

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی مودی حکومت پرتنقید

سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیم کی تعمیر اور پاکستانی مزدور کی ہلاکت: ’بس یہ ہونا تھا، اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا‘

بھارت کا دوغلا پن بے نقاب، بھارتی میڈیا کی ٹرمپ مخالف مہم عروج پر

لندن آگ حادثہ، جاں بحق پاکستانی ماں اور 3 بچوں کے نام جاری

برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 45 افراد زخمی

اسرائیل کا متنازع قانون، بچوں کوعمرقید کی سزا، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

کھڑکی کھولی تو سامنے اتنا بڑا جہاز کھڑا تھا۔۔ پانی کا جہاز شہری کے گھر تک پہنچ گیا ! پھر کیا ہوا؟ حیرت انگیز ویڈیو

سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ہادی ماتر کو 25 سال قید: ’امید ہے حملہ آور اس سزا کو اپنے اعمال پر غور کے لیے استعمال کرے گا‘

بیگم نے فرانس کے صدر کا سر گھما دیا۔۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صدر میکرون نے بیوی سے پٹنے کی کیا وجہ بتائی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی