نوجوانوں کبھی فتنہ فساد کا ایندھن نہ بننا، مریم نواز


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔ سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں، شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوجی تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کرسکا۔ان کا کہنا تھا کہ جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا اور کچھ لوگوں نے بہکاوے میں کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں، اس سیاسی شخصیت کا ٹارگٹ بھی ہماری مسلح افواج تھیں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی تھی اسی فضائیہ نے دشمن کے 5 جہازوں کو مار گرایا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نوجوانوں کبھی فتنہ فساد کا ایندھن نہ بننا، کبھی اپنے وطن کے خلاف زبان نہیں چلانا، نقصان نہیں پہنچانا، دھرتی ماں کے خلاف قدم نہ اٹھانا، اپنے ملک کی آہنی دیوار بنو۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کے پی سینٹرآف ایکسیلینس میں قومی یکجہتی کے فروغ اور اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت کیلئے سیمینار اور یکجہتی واک

وزیر اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدرسے ملاقات

خیبر پختونخوا سینٹرآف ایکسیلینس میں قومی یکجہتی کے فروغ اور اے پی ایس خضدار بس حملے کی مذمت کے لیے سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد

عید کب ہوگی، فیصلہ ہوگیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا فوجی ہیڈکوارٹر تہران کا دورہ، دوطرفہ دفاعی تعلقات پر گفتگو

پاکستان میں ذُوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون بروز سنیچر ہو گی

احتجاجی کال پر عوام نہیں نکلیں گے، پی ٹی آئی انتشارکا شکارہے: عرفان صدیقی

ریسکیو 1122 ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلہ،لوگوں میں شدید خوف و ہراس

پولی گراف ٹیسٹ کیا ہے اور عمران خان اِس سے انکار کیوں کر رہے ہیں؟

پنجاب پولیس افسران کے دفاتر سے کروڑوں روپے مالیت کے اسلحے غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب پولیس افسران کے دفاتر سے کروڑروپے مالیت کے اسلحے غائب ہونے کا انکشاف

مظفر آباد میں بادل پھٹ پڑا، کئی مکانات اور مسجد تباہ ہونے کی اطلاع

نیپرا، کراچی کیلئے بڑے سولرمنصوبےکی منظوری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی